یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏11 ص.‏ 8
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 9/‏11 ص.‏ 8

اعلانات

▪ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں:‏ ستمبر:‏ پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ پہلی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کے پاس پہلے ہی سے یہ کتاب موجود ہے اور وہ بائبل کا مطالعہ شروع نہیں کرنا چاہتا تو اُس شخص کو کسی ایسے موضوع پر کوئی رسالہ یا بروشر پیش کریں جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہے۔ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ اگر کوئی دلچسپی ظاہر کرے تو اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟‏ پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ نومبر:‏ خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام۔‏ دسمبر آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏ اگر گھر میں بچے ہوں تو کتاب عظیم اُستاد سے سیکھیں پیش کریں۔‏

▪ سن ۲۰۱۲ء میں یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے بعد خاص تقریر ۲ اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پیش کی جائے گی۔ اِس تقریر کا عنوان بعد میں بتایا جائے گا۔ کسی بھی کلیسیا میں یہ تقریر یسوع مسیح کی موت کی یادگار سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔‏

▪ مارچ ۲۰۱۲ء میں جو مبشر مددگار پہل‌کاروں کے طور پر خدمت کرنا چاہیں گے، اُن کے پاس یہ انتخاب کرنے کا موقع ہوگا کہ وہ ۳۰ گھنٹے مُنادی کا کام کریں گے یا پھر ۵۰ گھنٹے۔ اِس کے علاوہ اگر مارچ میں حلقے کے نگہبان کا دورہ ہو تو ۳۰ یا ۵۰ گھنٹے کام کرنے والے تمام مددگار پہل‌کار اُس اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں جو حلقے کے نگہبان کے دورے میں پہل‌کاروں کے لئے منعقد کِیا جا تا ہے۔‏

▪ صوبائی اجتماع سے ایک ہفتہ پہلے کے خدمتی اجلاس کے شیڈول میں ردوبدل کِیا جا سکتا ہے تاکہ اجتماع پر حاضر ہونے کے سلسلے میں یاددہانیوں اور مشوروں پر بات کی جا سکے۔ صوبائی اجتماع کے ایک یا دو مہینے کے بعد مقامی ضروریات کے حصے میں اجتماع پر پیش کئے گئے اُن نکات پر بات کی جا سکتی ہے جنہیں مبشروں نے مُنادی کے کام میں مفید پایا ہے۔‏

▪ ستمبر کے مہینے سے حلقے کے نگہبان جو عوامی تقریر پیش کر رہے ہیں، اُس کا عنوان ہے ”‏یہوواہ خدا کی مبارک قوم میں شامل ہو جائیں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں