۳ اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۳ اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۴۹ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خاندانی خوشی کا راز باب ۳، پ. ۲۰-۲۶؛ ص. ۳۸ پر بکس (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: امثال ۱-۶ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: امثال ۶:۱-۱۹ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: ہمیں رومیوں ۸:۲۶، ۲۷ میں خدا کی محبت کا یقین کیسے دلایا گیا ہے؟ (۵ منٹ)
نمبر ۳: کیا خدا کی بادشاہت کے آنے سے پہلے دُنیا کے تمام لوگ خدا کی حکمرانی کو قبول کر لیں گے؟ —آرایس ص. ۲۳۳، پ. ۱، ۲ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۰ منٹ: ہم اِن آیتوں سے کیا سیکھتے ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین میں سے کوئی لوقا ۵:۱۲، ۱۳ کو پڑھے۔ اِس بات پر غور کریں کہ ہم مُنادی کے کام کے سلسلے میں اِن آیتوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
۱۰ منٹ: ”تازگی اور خوشی سے بھرے تین دن۔“ سوال اور جواب۔ ”سن ۲۰۱۱ء کے صوبائی اجتماع کے لئے یاددہانیاں“ پر سامعین سے باتچیت کریں۔ صرف اُن ہی پیراگرافوں اور یاددہانیوں پر بات کریں جو آپ کی کلیسیا کے لئے موزوں ہوں اور جو اُس علاقے کے لحاظ سے بھی مناسب ہوں جہاں صوبائی اجتماع منعقد ہوگا۔ پیراگراف نمبر ۵ پر بات کرتے ہوئے خدمتی نگہبان سے کہیں کہ وہ اُن انتظامات کے بارے میں بتائے جو صوبائی اجتماع کے دعوتنامے تقسیم کرنے کے سلسلے میں کئے گئے ہیں۔
۱۰ منٹ: مُنادی کے کام کے دوران اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کریں۔ (۲-کر ۶:۳) نیچے دئے گئے سوالوں پر سامعین سے بات چیت۔ (۱) مُنادی کے کام کے دوران اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کرنا کیوں ضروری ہے؟ (۲) جب ہم گروپ کے طور پر کسی علاقے میں مُنادی کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں تو ہم اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (۳) جب ہم ایک گھر سے دوسرے گھر کی طرف جا رہے ہوں تو ہم اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (۴) جب ہم کسی کے دروازے پر کھڑے ہوں تو ہم اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (۵) جب ہمارا ساتھی بات کر رہا ہو تو ہم اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (۶) جب صاحبِخانہ بات کر رہا ہو تو ہم اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (۷) جب صاحبِخانہ مصروف ہو یا پھر موسم خراب ہو تو ہم اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (۸) جب صاحبِخانہ اچھی طرح پیش نہ آئے تو ہم اچھے آدابواطوار کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟
گیت نمبر ۱۶ اور دُعا