یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏11 ص.‏ 1
  • فدیے کے لئے شکرگزار ہوں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • فدیے کے لئے شکرگزار ہوں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏یہی کِیا کرو“‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ۵ اپریل کو منائی جائے گی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • خدا کی بیش‌قیمت بخشش کے لئے شکرگزاری ظاہر کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • فدیے کیلئے قدردانی ظاہر کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 3/‏11 ص.‏ 1

فدیے کے لئے شکرگزار ہوں

یادگاری تقریب ۱۷ اپریل کو منائی جائے گی

۱.‏ زبور ۱۱۶:‏۱۲ کے الفاظ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کے سلسلے میں کیوں مناسب ہیں؟‏

۱ زبور نویس یہوواہ خدا کا بہت شکرگزار تھا کیونکہ خدا نے اُسے موت سے بچایا تھا اور اُس پر رحم کِیا تھا۔ اُس نے کہا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ کی سب نعمتیں جو مجھے ملیں مَیں اُن کے عوض میں اُسے کیا دوں؟“‏ (‏زبور ۱۱۶:‏۱۲‏)‏ اِس کے کچھ صدیوں بعد یہوواہ خدا نے تمام انسانوں کو ایک خاص نعمت سے نوازا۔ اُس نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کی قربانی کے ذریعے فدیے کا بندوبست کِیا۔ ہم یہوواہ خدا کی اِس محبت کے لئے شکرگزار ہیں۔ اِس لئے ہم ۱۷ اپریل کو یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب منائیں گے۔—‏کل ۳:‏۱۵‏۔‏

۲.‏ ہم فدیے کے لئے شکرگزار کیوں ہیں؟‏

۲ فدیے کے فائدے:‏ فدیے کے ذریعے ہمیں ”‏گُناہوں کی معافی حاصل“‏ ہوتی ہے۔ (‏کل ۱:‏۱۳، ۱۴‏)‏ اِس لئے ہم صاف ضمیر سے یہوواہ خدا کی پرستش کر سکتے ہیں۔ (‏عبر ۹:‏۱۳، ۱۴‏)‏ ہم دُعا میں دل کھول کر یہوواہ خدا سے بات بھی کر سکتے ہیں۔ (‏عبر ۴:‏۱۴-‏۱۶‏)‏ جو لوگ فدیے پر ایمان رکھتے ہیں وہ ہمیشہ کی زندگی کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔—‏یوح ۳:‏۱۶‏۔‏

۳.‏ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم فدیے کے بندوبست کے لئے یہوواہ خدا کے شکرگزار ہیں؟‏

۳ شکرگزاری ظاہر کریں:‏ شکرگزاری ظاہر کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم بائبل میں اُن آیات کو پڑھیں جنہیں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کے حوالے سے چُنا گیا ہے۔ ہم دُعا میں بھی فدیے کے لئے یہوواہ خدا کا شکریہ ادا کر سکتے ہیں۔ (‏۱-‏تھس ۵:‏۱۷، ۱۸‏)‏ جب ہم یسوع مسیح کے حکم کے مطابق اُس کی موت کی یادگاری تقریب میں شریک ہوں گے تو ہم فدیے کے لئے شکرگزاری ظاہر کر رہے ہوں گے۔ (‏۱-‏کر ۱۱:‏۲۴، ۲۵‏)‏ اگر ہم یہوواہ خدا کی طرح لوگوں سے محبت کرتے ہیں تو ہم اُنہیں یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں گے۔—‏یسع ۵۵:‏۱-‏۳‏۔‏

۴.‏ ہمارا عزم کیا ہونا چاہئے؟‏

۴ ہم سب یہوواہ خدا کے شکرگزار ہیں اِس لئے ہم یادگاری تقریب کو معمولی خیال نہیں کریں گے۔ ہمارے لئے یہ سال کا اہم‌ترین دن ہے۔ یادگاری کے حوالے سے ہمارا عزم یہ ہونا چاہئے کہ ”‏اَے میری جان!‏ [‏یہوواہ]‏ کو مبارک کہہ اور اُس کی کسی نعمت کو فراموش نہ کر۔“‏—‏زبور ۱۰۳:‏۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں