ہفتہ شروع از دسمبر ۱۳
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۳
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت باب ۷ پ. ۲۰-۲۸
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۱۵–۱۹
نمبر ۱: ۲-تواریخ ۱۵:۸-۱۹
نمبر ۲: اگر کوئی کہتا ہے: ’مسیحیوں کو یہوواہ کی بجائے یسوع کا گواہ ہونا چاہئے‘ (آرایس ص. ۲۰۸ پ. ۳)
نمبر ۳: یہوواہ خدا کی عبادت کے سلسلے میں ہم کیسے احترام دکھا سکتے ہیں؟
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اگلے ہفتے خدمتی اجلاس کے لئے یکم فروری ۲۰۱۱ء کا مینارِنگہبانی اپنے ساتھ لے کر آئیں۔
۱۵ منٹ: سن ۲۰۱۱ کا مسیحی خدمتی سکول۔ اِس تقریر کو سکول اوورسیئر پیش کرے گا۔ سن ۲۰۱۱ کے سالانہ شیڈول سے اُن نکات پر زور دیں جن کی مقامی طور پر ضرورت ہے۔ امدادی مشیر کے کردار پر بھی بات کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے حصے پیش کریں، بائبل کے اہم نکات پر تبصرے دیں اور کتاب فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا سے ہر ہفتے جو ہدایات دی جاتی ہیں اُن پر عمل کریں۔
۱۵ منٹ: ”دوسروں تک بائبل کی سچائیاں پہنچانے کا ایک طریقہ۔“ سوال اور جواب کی صورت میں باتچیت۔ ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔