رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی نومبر ۱
”پوری دُنیا میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ دُعا کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا واقعی دُعاؤں کو سنتا اور جواب دیتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل میں دُعا کرنے کے لئے ہماری حوصلہافزائی کی گئی ہے۔ [فلپیوں ۴:۶، ۷ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ دُعا کے بارے میں عام طور پر کئے جانے والے سات سوالوں کے جواب دیتا ہے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آجکل بہت سی فلموں میں بھوتپریت، بدروحوں اور شیاطین کو دکھایا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا شیاطین کا کوئی وجود ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر ۱-کرنتھیوں ۱۰:۲۰ کو پڑھیں۔] یہ مضمون بیان کرتا ہے خدا کا کلام بدروحوں کے بارے میں کیا کہتا ہے اور ہم اِن سے کیسے بچ سکتے ہیں۔“ صفحہ ۱۲ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی دسمبر ۱
”سچ ہے کہ ہم سب خوش رہنا چاہتے ہیں۔ لیکن آپ کے خیال میں کیا خوش رہنے کے لئے پیسے کی ضرورت ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل کے ایک مصنف نے اِس بات کو سمجھ لیا تھا کہ تھوڑے میں بھی کیسے خوش رہا جا سکتا ہے۔ [فلپیوں ۴:۱۱، ۱۲ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ ہر حال میں خوش رہنے کے بارے میں بائبل کے پانچ اصول بیان کرتا ہے۔“