یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏10 ص.‏ 1
  • دوسروں تک بائبل کی سچائیاں پہنچانے کا ایک طریقہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں تک بائبل کی سچائیاں پہنچانے کا ایک طریقہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • مطالعے شروع کرانے کیلئے ہمارے پاس ایک نیا ہتھیار ہے!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ویب‌سائٹ والا پرچہ اِستعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • اشتہار تقسیم کرنے کی ایک خاص مہم اکتوبر ۲۰–‏نومبر ۱۶!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 12/‏10 ص.‏ 1

دوسروں تک بائبل کی سچائیاں پہنچانے کا ایک طریقہ

۱.‏ ہم اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟‏ کو کس لئے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۱ اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟‏ اِس لئے تیار کِیا گیا ہے تاکہ ہم لوگوں کے ساتھ بائبل کے مطالعے شروع کر سکیں۔ لیکن ہم یہ اشتہار بائبل کی سچائی کے بیج کو پھیلانے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ (‏واعظ ۱۱:‏۶‏)‏ آئیں غور کریں کہ ہم اِس اشتہار کا بھرپور استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔‏

۲.‏ آپ بات‌چیت شروع کرنے کے لئے اِس اشتہار کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۲ بات‌چیت شروع کرنے کے لئے:‏ آپ مُنادی کے دوران ملنے والے شخص کو یہ اشتہار دے سکتے اور اُس کی توجہ پہلے صفحے پر درج چھ سوالوں پر دلا سکتے ہیں۔ آپ اُس سے پوچھ سکتے ہیں:‏ ”‏اِن میں سے آپ کس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟“‏ اُس شخص کے سوال کا جواب دینے کے لئے آپ بائبل کی اُن آیات پر بات کر سکتے ہیں جو اشتہار پر لکھی ہوئی ہیں۔ نیز آپ بائبل سے ایک صحیفہ پڑھ سکتے ہیں جس کا حوالہ اشتہار پر جواب کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اِس کے بعد آپ اشتہار کے آخری صفحے کو پڑھ سکتے یا اُس پر درج باتوں کا خلاصہ پیش کر سکتے ہیں۔ آخر میں آپ اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کر سکتے ہیں۔ چاہے وہ شخص اِس کتاب کو قبول کرے یا نہ کرے تو بھی اِس اشتہار کے ذریعے سچائی کا بیج اُس کے دل میں جڑ پکڑ سکتا ہے۔—‏متی ۱۳:‏۲۳‏۔‏

۳.‏ اگر کوئی شخص مصروف ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

۳ اگر کوئی شخص مصروف ہے:‏ آپ یوں کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏چونکہ آپ مصروف ہے اِس لئے مَیں آپ کے پاس یہ اشتہار چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں جسے آپ بعد میں پڑھ سکتے ہیں۔ یہ اشتہار چھ ایسے سوالوں کے بائبل سے واضح جواب دیتا ہے جو لوگ اکثر پوچھتے ہیں۔ جب ہماری دوبارہ ملاقات ہوتی ہے تو آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ اِس اشتہار میں پائی جانے والی معلومات آپ کو کیسی لگیں۔“‏

۴.‏ آپ بازاروں اور گلیوں میں مُنادی کرتے وقت اِس اشتہار کو کیسے پیش کر سکتے ہیں؟‏

۴ بازاروں اور گلیوں میں مُنادی کرتے وقت:‏ آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏سلام۔ کیا آپ کے ذہن میں کبھی ایسے سوال آئے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہ اشتہار بائبل سے اِن سوالوں کے واضح جواب دیتا ہے۔“‏ اگر وہ شخص جلدی میں نہیں ہے تو آپ اشتہار پر دئے گئے سوالوں میں سے ایک کے جواب پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔ نیز اگر وہ شخص دلچسپی دکھاتا ہے تو آپ کتاب پاک صحائف کی تعلیم بھی پیش کر سکتے ہیں۔‏

۵.‏ جب لوگ گھر پر نہیں ملتے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

۵ جب لوگ گھر پر نہیں ملتے:‏ بعض علاقوں میں مبشر گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے لئے رسالے یا اشتہار چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر آپ کے علاقے میں ایسا کرنا مناسب ہے تو آپ اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟‏ کو دروازے پر چھوڑ سکتے ہیں۔ جب آپ دوبارہ اُس گھر میں جاتے ہیں تو آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏جب ہم پہلے آئے تھے تو آپ گھر پر نہیں تھے اِس لئے ہم نے یہ اشتہار چھوڑ دیا تھا۔ اِس اشتہار پر درج سوالوں میں سے آپ کس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟“‏

۶.‏ اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟‏ کو مُنادی میں کیوں استعمال کِیا جانا چاہئے؟‏

۶ اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟‏ میں بائبل کی تعلیمات کو بڑے آسان اور واضح طریقے سے پیش کِیا گیا ہے۔ اِس اشتہار میں دی گئی معلومات ہر مذہب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے مفید ہیں۔ چونکہ اِس اشتہار کی پیشکش آسان ہے اِس لئے نئے مبشر بھی اِسے پیش کر سکتے ہیں۔ کیا آپ اِس اشتہار کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں