اگر آپ کو کسی دوسری زبان میں کتابیں اور رسالے فوراً چاہئیں
بعض اوقات ہماری ملاقات ایسے لوگوں سے ہوتی ہے جو کسی دوسری زبان میں کتابیں یا رسالے پڑھنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ ہماری کلیسیا میں دستیاب نہیں ہوتے۔ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ اور پرنٹر موجود ہیں تو آپ تقریباً ۴۰۰ زبانوں میں دستیاب کتابوں یا رسالوں میں سے جو چاہیں چھاپ سکتے ہیں۔ آئیں دیکھیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔
• ہماری ویب سائٹ، www.watchtower.org کو کھولیں۔
• ہوم پیج کے دائیں طرف کچھ زبانوں کی فہرست دی گئی ہے۔ تمام زبانوں کی فہرست کو دیکھنے کے لئے اِسی بکس میں بنے دُنیا کے نقشے کی تصویر پر کلک کریں۔
• آپ کو جس زبان میں کتاب یا رسالہ چاہئے اُس پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایک ایسا صفحہ کُھل جائے گا جس پر لکھا ہوگا کہ آپ یہ اشتہار، کتابیں یا مضامین پرنٹ کر سکتے ہیں۔ چونکہ یہ صفحہ اُسی زبان میں کُھلے گا جس کا آپ نے انتخاب کِیا ہے اِس لئے اگر آپ کے لئے اِسے پڑھنا مشکل ہو تو پریشان نہ ہوں۔
• آپ کو جو مواد چاہئے اُس پر کلک کریں۔ آپ اُسے سکرین پر دیکھ سکیں گے۔ اِس کے بعد آپ اِسے پرنٹ کر سکتے ہیں۔
ہماری ویب سائٹ پر ایسی کتابیں اور رسالے بہت کم ہیں جنہیں آپ پرنٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مزید کتابیں اور رسالے پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ اِنہیں کلیسیا کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ جس شخص کو آپ کتابیں اور رسالے دے رہے ہیں اگر وہ اِنہیں باقاعدہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو بہتر ہوگا کہ آپ کلیسیا کے ذریعے اِن کی درخواست بھیجیں۔