مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
اکتوبر ۲۵، ۲۰۱۰ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اِعادے میں مندرجہذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۲۰ منٹ کے لئے ستمبر ۶ تا اکتوبر ۲۵، ۲۰۱۰ء کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اِعادہ کرے گا۔
۱. ہم بادشاہ عزریاہ کی زندگی پر غور کرنے سے کونسا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سلا ۱۵:۱-۶) [م۹۲/۱ ص. ۳۲]
۲. کیا ۲-سلاطین ۱۳:۲۰، ۲۱ میں درج معجزہ تبرکات یعنی پاک چیزوں اور مقدسین کی تعظیم کرنے کی حمایت کرتا ہے؟ [م۰۵ ۱/۸ ص. ۱۱ پ. ۴]
۳. کیا ۲-سلاطین ۱۸:۱۹-۲۱، ۲۵ میں درج الفاظ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ حزقیاہ نے مصر کے ساتھ اتحاد کر لیا تھا؟ [م۰۵ ۱/۸ ص. ۱۱ پ. ۶]
۴. یہوواہ خدا کی بابت یہ کیوں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مقصد کو ’ترتیب‘ یا ’تشکیل‘ دیتا ہے؟ (۲-سلا ۱۹:۲۵) [م۹۹ ۱۵/۸ ص. ۱۴ پ. ۳]
۵. یروشلیم کی ۷۰سالہ بربادی کے بارے میں جو پیشینگوئی کی گئی تھی ۲-سلاطین ۲۵:۸، ۲۵، ۲۶ کیسے اُس کے آغاز کے صحیح وقت کو بیان کرتی ہے؟ [م۰۶ ۱۵/۱ ص. ۱۹ پ. ۳]
۶. پہلا سموئیل ۱۶:۱۰، ۱۱ میں داؤد کا حوالہ یسی کے آٹھویں بیٹے کے طور پر کیوں دیا گیا ہے جبکہ عزرا کی کتاب میں اُسے ساتواں بیٹا کہا گیا ہے؟ (۱-توا ۲:۱۵) [م۰۲ ۱۵/۹ ص. ۳۱]
۷. ہم قدیم جلعادیوں کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (۱-توا ۵:۱۰، ۱۸-۲۲) [م۰۵ ۱/۱۰ ص. ۹ پ. ۸]
۸. ہم لاوی دربانوں سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (۱-توا ۹:۲۶، ۲۷) [م۰۵ ۱/۱۰ ص. ۹ پ. ۹]
۹. قدیم اسرائیل میں گیت گانے کو کیسا خیال کیا جاتا تھا؟ (۱-توا ۹:۳۳؛ عز ۲:۴۰، ۴۱)
۱۰. پہلا تواریخ ۱۳:۱۱ میں داؤد نے جو ردِعمل دکھایا اُس میں کیا خرابی تھی؟ [م۰۵ ۱/۱۰ ص. ۱۱]