دی بائبل—اِٹس پاور اِن یوئر لائف
بائبل کی تعلیم نے لاکھوں لوگوں کو اپنی زندگیاں بدلنے کے قابل بنایا ہے۔ بائبل کے کونسے ایسے اصول ہیں جن پر عمل کرنے سے ہمیں آج بھی اپنے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے؟ یقیناً آپ اپنے اِس سوال کا جواب حاصل کرکے خوش ہوں گے جو تین حصوں پر مشتمل ڈیویڈی دی بائبل—اے بک آف فیکٹ اینڈ پرافیسی کی دوسری ویڈیو دی بائبل—اِٹس پاور اِن یوئر لائف میں دیا گیا ہے۔ اِس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کیا آپ نیچے درج سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟
(۱) ہم کیوں یہ کہہ سکتے ہیں کہ بائبل محض ایک شاندار تحریر سے بڑھ کر ہے؟ (عبر ۴:۱۲) (۲) اگر بائبل لوگوں کو اپنی زندگیاں بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے تو پھر انسانوں کو اتنے زیادہ مسائل کا سامنا کیوں ہے؟ (۳) بائبل کا اہم موضوع کیا ہے؟ (۴) ویڈیو میں ایسی کونسی بائبل کی آیات کا ذکر کِیا گیا ہے جو میاںبیوی کی (الف) آپس میں باتچیت کو بہتر بنانے اور (ب) غصے پر قابو پانے میں مدد کر سکتی ہیں؟ (۵) شادی کے بارے میں بائبل کا نقطۂنظر کیسے خاندانی ماحول کو بہتر بنا سکتا ہے؟ (افس ۵:۲۸، ۲۹) (۶) یہوواہ خدا نے کیسے والدین کے لئے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے؟ (مر ۱:۹-۱۱) (۷) والدین خاندان کے طور پر اپنے بائبل کے مطالعے کو کیسے دلچسپ بنا سکتے ہیں؟ (۸) اپنے بچوں کو بائبل سے مطالعہ کرانے کے علاوہ، یہوواہ خدا کا کلام والدین کو اپنے بچوں کو اَور کیا فراہم کرنے کی نصیحت کرتا ہے؟ (۹) بائبل میں درج مشورت خاندانوں کو معاشی مسائل سے نپٹنے میں کیسے مدد دے سکتی ہے؟ (۱۰) بائبل میں ذہنی دباؤ، منشیات، شرابنوشی اور صفائیستھرائی کے بارے میں کونسے ایسے اصول ہیں جن پر عمل کرنے سے صحت کے مسائل کو کم کِیا جا سکتا ہے؟ (۱۱) بائبل کے کونسے وعدے ہمیں جینے کا حوصلہ دیتے ہیں؟ (ایو ۳۳:۲۵؛ زبور ۱۴۵:۱۶) (۱۲) خدا کے کلام کی تعلیمات نے آپ کو اپنی زندگی بہتر بنانے میں کیسے مدد دی ہے؟ (۱۳) آپ اِس ویڈیو کو دوسروں کی مدد کرنے کے لئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟