بائبل کے بارے میں دستاویزی فلم سے فائدہ حاصل کریں
دی بائبل—اے بُک آف فیکٹ اینڈ پروفیسی نامی ڈیویڈی میں تین مختلف دستاویزی فلمیں شامل کی گئی ہیں۔ اِن میں سے پہلی کا نام مینکائینڈز اولڈسٹ ماڈرن بُک ہے۔ اِس فلم کو دیکھنے کے بعد اِن سوالات کے جواب دیجئے:
(ا) ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ بائبل میں جو معلومات پائی جاتی ہیں یہ سائنسی تحقیقات کے مطابق درست ہیں؟ چند مثالیں دیں۔ (۲) ہم کیسے جانتے ہیں کہ آج بھی بائبل میں وہی معلومات پائی جاتی ہے جو بائبل کے اصلی متن میں درج تھی؟ (۳) بائبل کے پرانے نسخہجات میں کون سا نام اکثر پایا جاتا ہے؟ (۴) جان وِکلف، جوہانز گٹنبرگ، ولیم ٹینڈیل، جان ہس، مارٹن لوتھر، کاسیوڈورو ڈی رئینا اور چارلس ٹیز رسل نے کن طریقوں سے خدا کے کلام کو دُنیابھر میں پھلایا اور چرچ نے اِس کام کو روکنے کے لئے کیا کچھ کِیا؟ (۵) بائبل کی ہدایات پر عمل کرنے سے لوگ اِن مختلف مسائل سے کیسے نپٹ پائے ہیں: بیماری اور معذوری (زبور ۳۴:۸)، جؤا کھیلنے کی عادت (۱-تیم ۶:۹، ۱۰)، زِناکاری اور میاںبیوی میں اختلافات (۱-کر ۱۳:۴، ۵؛ افس ۵:۲۸-۳۳) اور دولت کا لالچ۔ (متی ۱۶:۲۶) (۶) بائبل کی ہدایات پر عمل کرنے سے لوگ اپنے دل سے قومی، مذہبی اور نسلی تعصب کو کیسے دُور کر پائے ہیں (لو ۱۰:۲۷)؟ (۷) بائبل کی ہدایات پر عمل کرنے سے آپ کی زندگی زیادہ خوشگوار کیسے ہو گئی ہے؟ (۸) آپ اِس دستاویزی فلم سے دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟—ہماری بادشاہتی خدمتگزاری فروری ۲۰۰۶، صفحہ ۸ کو دیکھیں۔