رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی اگست ۱
”بہت سے لوگ قادرِمطلق کو محض خدا کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل ہمیں خدا کا نام بتاتی ہے؟ [جواب دینے دیں اور پھر یسعیاہ ۴۲:۸ الف کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل کے بعض ترجموں میں سے خدا کا نام کیوں نکال دیا گیا ہے۔ نیز، خدا کو اُس کے نام سے جاننے میں کیا کچھ شامل ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”چرچوں میں اکثر بپتسمے، شادی اور جنازے کے لئے چندہ وصول کِیا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ [جواب دینے دیں۔] ذرا اِن ہدایات پر غور کریں جو یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو دیں۔ [متی ۱۰:۷، ۸ ب کو پڑھیں۔] یہ مضمون واضح کرتا ہے کہ خدا کا کلام اِن خدمات کے لئے چندے وصول کرنے کے بارے میں کیا بیان کرتا ہے۔“ صفحہ ۲۲سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی ستمبر ۱
”بہت سے لوگ اِس بات سے خوفزدہ ہیں کہ جوہری جنگ یا پھر درجۂحرارت کے بڑھنے سے زمین تباہ ہو جائے گی۔ آپ کے خیال سے کیا واقعی ایسا ہوگا؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل اِس موضوع کے بارے میں کیا بتاتی ہے۔ [مکاشفہ ۱۱:۱۸ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ دُنیا کے خاتمے کے متعلق چار اہم سوالوں کے بڑے واضح جواب دیتا ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”بہت سے لوگ سگریٹنوشی چھوڑنا چاہتے ہیں مگر اُنہیں ایسا کرنا مشکل لگتا ہے۔ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو سگریٹنوشی کی عادت کو ترک کرنا چاہتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بعض لوگ دوستوں اور خاندان کی مدد سے اپنی اِس عادت کو چھوڑنے کے قابل ہوئے ہیں۔ [واعظ ۴:۱۲ الف کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں چند ایسی تجاویز دی گئی ہیں جو سگریٹنوشی چھوڑنے میں کسی شخص کی مدد کر سکتی ہیں۔“