کیا آپ ہفتے کے دوران بھی مُنادی میں حصہ لے سکتے ہیں؟
۱. ہمیں کیوں ہفتے کے دوران بھی مُنادی میں حصہ لینا چاہئے؟
۱ دُنیا کے آخر کے متعلق پیشینگوئی کرتے ہوئے یسوع مسیح نے کہا: ”ضرور ہے کہ پہلے سب قوموں میں انجیل کی مُنادی کی جائے۔“ (مر ۱۳:۱۰) اِس حکم پر عمل کرتے ہوئے پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ نہ صرف ہفتے اور اتوار کو بلکہ باقی دنوں پر بھی مُنادی میں بڑھچڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ کیا آپ ہفتے کے دوران مُنادی میں حصہ لے سکتے ہیں؟
۲. (ا) مُنادی کے بندوبست کو کیسے منظم کِیا جانا چاہئے؟ (ب) اگر مُنادی کا اجلاس لینے کے لئے کوئی لائق بھائی موجود نہ ہو تو پھر کیا کِیا جا سکتا ہے؟
۲ مُنادی کے لئے منظم بندوبست: خدمتی نگہبان کو ہفتے کے دوران مُنادی کا بندوبست کرنے میں پیشوائی کرنی چاہئے۔ مُنادی کے لئے جگہ، دن اور وقت زیادہتر مبشروں کی سہولت کے مطابق ہونا چاہئے۔ عام طور پر بزرگ، خادم یا پھر کوئی لائق بپتسمہیافتہ بھائی مُنادی کا اجلاس لیتا ہے۔ لیکن اگر مُنادی کا اجلاس لینے کے لئے کوئی لائق بھائی موجود نہ ہو تو پھر کیا کِیا جا سکتا ہے؟ ایسی صورت میں پُختہ بہنوں کو یہ اجلاس لینے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ (کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کے صفحہ ۷۳ پیراگراف ۱ پر غور کریں۔) اگر کسی بہن کو مُنادی کا اجلاس لینے کے لئے کہا جاتا ہے تو اُسے بیٹھ کر اور اپنے سر پر دوپٹہ لے کر یہ اجلاس لینا چاہئے۔ مُنادی کے اجلاس کے متعلق مزید معلومات کے لئے اگست ۲۰۰۹ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۶ اور ۷ کو دیکھیں۔
۳. اگر ہفتے کے دوران مُنادی میں پیشوائی کرنے کے لئے کوئی بھائی نہ ہو تو بہنیں کیا کر سکتی ہیں؟
۳ مُنادی کے لئے ذاتی بندوبست: اگر کوئی مبشر ہفتے کے دوران مُنادی کرنا چاہتا ہے لیکن کلیسیا کی طرف سے کوئی بندوبست نہیں ہے تو پھر کیا کِیا جا سکتا ہے؟ عموماً ہفتے کے دوران بھائیوں کی نسبت بہنیں زیادہ مُنادی میں جاتی ہیں۔ تاہم اگر پیشوائی کرنے کے لئے کوئی بھائی اُن کے ساتھ نہیں ہے تو کیا وہ پھر بھی مُنادی میں جا سکتی ہیں؟ اگر اُن کے لئے اکیلے جانا ممکن ہے تو اُنہیں ضرور مُنادی میں جانا چاہئے۔ اگر کلیسیا کی طرف سے مُنادی کا کوئی بندوبست نہیں ہے تو آپ کسی اَور بہن کو اپنے ساتھ مُنادی میں جانے کے لئے کہہ سکتی ہیں۔ ایسے ذاتی بندوبست سے دونوں بہنوں کو حوصلہافزائی ملے گی۔ آپ چاہیں تو کلیسیا سے کوئی علاقہ لے سکتے ہیں جس میں آپ ذاتی طور پر مُنادی کر سکیں۔—کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کے صفحہ ۱۰۳ کو دیکھیں۔
۴، ۵. ہفتے کے دوران مُنادی کرنے کے کیا فائدے ہیں؟
۴ ہفتے کے دوران مُنادی کرنے کے فوائد: ہفتے کے دوران مُنادی کرنے والے بہنبھائیوں کے پاس اُن لوگوں سے بھی ملنے کا موقع ہوتا ہے جو چھٹی والے دن گھر پر نہیں ہوتے۔ اِس کے علاوہ، ہفتے کے دوران وہ دیگر مبشروں اور پائنیروں کے ساتھ مُنادی میں حصہ لینے کے قابل ہوتے ہیں۔ بہت سی بہنیں جن کے بچے سکول جاتے ہیں وہ اِس بندوبست سے بہت خوش ہیں۔ کیونکہ جب اُن کے بچے سکول سے گھر واپس آتے ہیں تو وہ اُنہیں بھی اپنے ساتھ مُنادی میں لے جا سکتی ہیں۔ یہ سچ ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ مُنادی کرنے کی بنیادی ذمہداری والدین کی ہے لیکن تجربہکار مبشر بھی بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ (گل ۶:۶؛ افس ۶:۴) بعض مبشروں نے جن کے جیون ساتھی یہوواہ کے گواہ نہیں ہیں ہفتے کے دوران مُنادی کرنے کے بندوبست کو مفید پایا ہے۔ اگر بچوں کو ہفتے کے دوران سکول سے کوئی چھٹی ہوتی ہے تو وہ بھی مُنادی کے اِس بندوبست میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اکثر پائنیر اور تجربہکار مبشر ہفتے کے دوران نئے مبشروں کے ساتھ مُنادی میں، واپسی ملاقاتوں اور بائبل کے مطالعوں پر جا سکتے ہیں۔
۵ ہم سب کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ جہاں تک ہو سکے ہفتے کے دوران مُنادی میں حصہ لیں۔ ایسا کرنے سے آپ جوش کے ساتھ مُنادی کرنے اور اپنے علاقے میں لائق اشخاص کو تلاش کرنے کے قابل ہوں گے۔—متی ۱۰:۱۱۔