ہفتہ شروع از جولائی ۲۶
ہفتہ شروع از جولائی ۲۶
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت باب ۱ پ. ۱۰-۱۸، ص. ۱۳ کا بکس
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: ۱-سلاطین ۱۵-۱۷
نمبر ۱: ۱-سلاطین ۱۵:۱-۱۵
نمبر ۲: انسانوں کو خدا کے احکام کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنے کی ترغیب کس نے دی؟ (آرایس ص. ۱۸۹ پ. ۳-ص. ۱۹۰ پ. ۱)
نمبر ۳: ہرمجدون کی ضرورت کیوں ہے؟
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۰ منٹ: خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقے—حصہ ۳۔ اگست، ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱۴ کے مضمون ”کیا آپ زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں؟“ پر مبنی تقریر۔ ایسے مبشروں کا انٹرویو لیں جنہوں نے منسٹریل ٹریننگ سکول یا پھر گلئیڈ سکول سے تربیت پائی ہے۔ اُن سے پوچھیں کہ اِس تربیت سے اُنہیں کیا فائدہ ہوا ہے۔ اگر کلیسیا میں کوئی ایسا مبشر نہیں تو پھر کچھ تجربات پڑھ کر سنائیں۔
۱۰ منٹ: اگست کے مہینے میں رسالے پیش کرنے کی تیاری کریں۔ سامعین سے باتچیت۔ ایک یا دو منٹ کے لئے اِن رسالوں میں دئے گئے مضامین پر بات کریں۔ اِس کے بعد دو یا تین مضامین کا انتخاب کریں اور سامعین سے پوچھیں کہ وہ رسالے پیش کرنے کے لئے اِن میں سے کونسے سوال اور آیات استعمال کریں گے۔ ہر شمارے کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۰ منٹ:” ’حکمت اپنے کاموں سے راست ثابت‘ ہوتی ہے۔“ سوال اور جواب کی صورت میں باتچیت۔
گیت ۱۱۳