دُنیابھر میں یسوع کی موت کی یادگاری کے دعوتناموں کی تقسیم
۱. یسوع مسیح کی موت کی یادگاری سے پہلے دُنیابھر میں کونسی خاص مہم کا آغاز ہوگا؟
۱ ”میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“ (لو ۲۲:۱۹) یسوع مسیح کے اِس حکم کی تعمیل میں مارچ ۳۰، ۲۰۱۰ غروبِآفتاب کے بعد پوری دُنیا میں یہوواہ خدا کے سچے پرستار اور دلچسپی دکھانے والے دیگر اشخاص یسوع مسیح کی موت کی یادگاری منانے کے لئے جمع ہوں گے۔ دُنیابھر میں مارچ ۱۳ سے لے کر مارچ ۳۰ تک اِس تقریب کے دعوتنامے تقسیم کئے جائیں گے۔
۲. ہم دعوتنامہ کیسے پیش کر سکتے ہیں؟
۲ دعوتنامے کیسے پیش کریں: سب سے پہلے دعوتنامہ صاحبِخانہ کے ہاتھ میں دیں تاکہ وہ اِس پر دی گئی تصویر کو دیکھ سکے۔ اِس کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں: ”مارچ ۳۰ کی شام کو پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ یسوع کی موت کی یادگاری کو منانے کے لئے جمع ہوں گے۔ مَیں آپ اور آپ کے خاندان کو اِس موقع پر حاضر ہونے کی دعوت دینے کے لئے آیا ہوں۔ آپ اپنے دوستوں کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں۔ اِس دعوتنامے پر بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب کب اور کہاں منعقد ہوگی۔“ اگر وقت اور حالات اجازت دیں تو آپ لوقا ۲۲:۱۹ سے اِس حکم کو پڑھ کر سنا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، آپ اُنہیں وقت اور جگہ کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہمارے پاس پورے علاقے میں اشتہار تقسیم کرنے کے لئے کم وقت ہے اِس لئے اپنے پیغام کو مختصر رکھیں۔
۳. ہم کنکن کو دعوت دے سکتے ہیں؟
۳ اگر آپ کی کلیسیا کے پاس زیادہ علاقہ ہے تو بزرگ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے دروازوں پر دعوتنامے چھوڑنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو دعوتناموں کے ساتھ رسالے بھی پیش کریں۔ اپنی دوبارہ ملاقاتوں، بائبل مطالعوں، رشتےداروں، ہمجماعتوں، ساتھی کارکنوں، پڑوسیوں اور واقفکاروں کو دعوت دینا نہ بھولیں۔
۴. فدیے کے پُرمحبت بندوبست کے لئے یہوواہ خدا کا شکرگزار ہونا ہمیں کس قابل بنائے گا؟
۴ اِس مہم میں بڑھچڑھ کر حصہ لیں: یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کا مہینہ مُنادی میں زیادہ وقت صرف کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ کیا آپ امدادی پائنیر خدمت کرنے کے لئے اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟ کیا آپ کے بچے یا بائبل طالبعلم روحانی طور پر ترقی کر رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیوں نہ بزرگوں سے بات کریں تاکہ یہ نئے اشخاص بھی اِس خاص مہم میں غیر بپتسمہیافتہ مبشر کے طور پر حصہ لے سکیں۔ یہوواہ خدا نے فدیے کا جو پُر محبت بندوبست کِیا ہے اُس کے لئے شکرگزاری ہمیں اِس قابل بنائے گی کہ ہم نہ صرف خود بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھی اِس موقع پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔—یوح ۳:۱۶۔