ہفتہ شروع از فروری ۱۵
ہفتہ شروع از فروری ۱۵
گیت ۱۶۵
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: قضاۃ ۱۵-۱۸
نمبر ۱: قضاۃ ۱۶:۱-۱۲
نمبر ۲: یسوع نے جس ’گیہینّا کی آگ‘ کا حوالہ دیا اُس کا کیا مطلب ہے؟ (آرایس ص. ۱۷۳ پ. ۱-۳)
نمبر ۳: یسوع مسیح نے ابلیس کو ”جھوٹ کا باپ“ کیوں کہا تھا؟ (یوح ۸:۴۴)
□ خدمتی اجلاس:
گیت ۱۶۹
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۵ منٹ: مینارِنگہبانی اور جاگو! کو پیش کرنے کے لئے تیاری کریں۔ پیش کئے جانے والے رسالوں کے فہرستِمضامین کا مختصراً جائزہ لیں۔ یہ بتائیں کہ کون سے مضامین علاقے کے لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہو سکتے ہیں۔ ایک خودکلامی کا مظاہرہ کرائیں جس میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ ایک مبشر رسالے پیش کرنے کی تیاری کے لئے کیسے وقت نکال سکتا ہے۔ وہ اِس بات کا بھی تعیّن کرتا ہے کہ کون سے رسالے علاقے کے لئے زیادہ موزوں ہوں گے۔ اِس کے علاوہ، وہ ایک سوال بھی تیار کرتا ہے اور استعمال کے لئے صحیفے کا انتخاب بھی کرتا ہے۔ اِس کے بعد وہ دونوں رسالے پیش کرنے کی مشق بھی کرتا ہے۔
۱۵ منٹ: ”خدا کی بادشاہت کی بھرپور حمایت کریں“ سوال اور جواب کی صورت میں باتچیت۔
گیت ۱۸۷