رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی نومبر ۱
”بعض اشخاص کہتے ہیں کہ اکثر لوگ دوسروں کے ساتھ صلح سے رہنا مشکل پاتے ہیں۔ آپ کے خیال میں اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر گلتیوں ۵:۲۲، ۲۳ کو پڑھیں۔] خدا کی پاک رُوح یہ خوبیاں پیدا کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیسے خدا کی پاک رُوح حاصل کر سکتے اور اپنے اندر اِن شاندار خوبیوں کو پیدا کر سکتے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”ہر جگہ لوگ امن کے خواہشمند ہیں مگر بعض لوگ یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا امن کی اُمید رکھنا محض ایک خواب ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد دانیایل ۲:۴۴ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ کیسے خدا کی بادشاہت بہت جلد جنگ کو ختم کر دے گی۔“ صفحہ ۲۷ سے شروع ہونے والے مضمون اور صفحہ ۲۸ کے بکس پر توجہ دلائیں۔
مینارِنگہبانی دسمبر ۱
”بہت سے لوگ اِس بات پر ایمان نہیں رکھتے کہ خدا محبت کرنے والا ہے کیونکہ اُنہیں یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ خدا لوگوں کو اذیت دیتا ہے۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ خدا ظالم نہیں ہے۔ [۱-یوحنا ۴:۸ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ اِس پر اَور دیگر تعلیمات پر صحائف میں سے دلائل پیش کرتا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ اِسے پڑھ کر ضرور فائدہ حاصل کریں گے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”ہم سب کبھی نہ کبھی تعصب کا نشانہ بنتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا تعصب کو کیسا خیال کرتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد اعمال ۱۰:۳۴، ۳۵ کو پڑھیں۔] جب ہمیں تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو بائبل اِس سے نپٹنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ، اگر ہمارے اندر کسی قسم کا تعصب ہے تو بائبل اُسے دُور کرنے میں بھی ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اِس رسالے میں بڑی وضاحت سے اِس موضوع پر بات کی گئی ہے۔“