ٹیلیفون کے ذریعے مؤثر گواہی دیں
۱. ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے کو ہماری خدمتگزاری کا ایک اہم حصہ کیوں خیال کِیا جا سکتا ہے؟
۱ ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے کو ہماری خدمتگزاری کا ایک اہم حصہ خیال کِیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ بھی لوگوں کو نجات کے لئے صحیح علم حاصل کرنے میں مدد دینے کا ایک طریقہ ہے۔ (۲-پطر ۳:۹) خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے کا بنیادی طریقہ گھربہگھر مُنادی کرنا ہے۔ لیکن گھروں پر نہ ملنے والے لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کے لئے ہم دوسرے طریقوں سے بھی فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں۔—متی ۲۴:۱۴؛ لو ۱۰:۱-۷؛ مکا ۱۴:۶۔
۲. ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے کا بندوبست کیسے کِیا جاتا ہے؟
۲ اِس کا بندوبست کیسے کِیا جاتا ہے: جس طرح مبشروں کے لئے گھربہگھر مُنادی کرنے کے لئے علاقے کا انتظام کِیا جاتا ہے اُسی طرح ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے کے لئے بھی علاقے کا بندوبست کِیا جاتا ہے۔ آپ تنہا یاپھر دو تین مبشروں کے ساتھ ملکر ٹیلیفون پر گواہی دے سکتے ہیں۔ اِس کام کے لئے آپ جس بھی جگہ کا انتخاب کرتے ہیں اُسے پُرسکون ہونا چاہئے۔ بہت سے مبشروں نے ایک میز کے گِرد بیٹھ کر ٹیلیفون پر باتچیت کرنے کو مفید پایا ہے۔ جیسے وہ گھربہگھر کی مُنادی کے لئے رسالے یا کتابیں استعمال کرتے ہیں ویسے ہی وہ ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دیتے وقت بھی اُنہیں اپنے سامنے میز پر رکھ لیتے ہیں۔
۳. ہمیں ٹیلیفون پر گواہی دیتے وقت کن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے؟
۳ ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینا: ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے کے لئے بھی ہمیں اپنی پیشکش کو باتچیت کے انداز میں تیار کرنا چاہئے۔ نئےنئے مبشر ٹیلیفون پر صاحبِخانہ کو گواہی دینے کے لئے اپنی پیشکش کو لکھ کر اِسے گفتگو کے انداز میں پڑھ سکتے ہیں۔ اِس سلسلے میں کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ میں درج تعارفات، ہماری بادشاہتی خدمتگزاری اور اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ پیشکش کی تیاری کرتے وقت اپنا پیغام، اُس کا موضوع اور ایک سوال تیار کریں۔ نیز، سوال کا جواب دینے کے لئے ایک یا دو صحائف کا بھی انتخاب کریں۔ عام طور پر آپ وہی رسالے یا کتابیں پیش کریں گے جو گھربہگھر مُنادی میں پیش کی جا رہی ہیں۔ چند باتیں ذہن میں رکھیں: خوشاخلاقی اور تحمل کے ساتھ دوستانہ انداز میں بڑے آرام سے باتچیت کریں۔ کیونکہ فون پر آپ کی آواز سننے والا شخص اِسے محسوس کر سکتا ہے۔ جب صاحبِخانہ اپنے نظریات بیان کرتا ہے تو توجہ سے سننے کے ساتھساتھ اُس کی رائے کے لئے احترام کا اظہار بھی کریں۔ مطبوعات کے لئے عطیات دینے کے بندوبست کا ذکر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اِس سے یہ تاثر مل سکتا ہے کہ شاید آپ ٹیلیفون کے ذریعے اُن سے چندہ مانگ رہے ہیں۔
۴. ٹیلیفون پر گواہی دینا اپنے علاقے میں بھرپور طریقے سے مُنادی کرنے میں کیسے ہماری مدد کر سکتا ہے؟
۴ جس شخص سے آپ ٹیلیفون پر بات کرتے ہیں وہ شاید بیماری یا کسی معذوری کی وجہ سے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔ یا یہ ایک ایسا شخص بھی ہو سکتا ہے جسے آپ اُس کی ملازمت کی وجہ سے گھربہگھر مُنادی کے دوران نہیں مل سکتے۔ بعض ایسے لوگوں سے بھی ٹیلیفون پر بات کی جا سکتی ہے جو اُن اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں جہاں ہر شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ لہٰذا، اپنی خدمت کو پوری طرح انجام دینے کے لئے ٹیلیفون کے ذریعے مؤثر طور پر گواہی دینے کے طریقے کو استعمال کرنے کے بارے میں ضرور غور کریں۔