یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏03 ص.‏ 1
  • مستحق اشخاص کی تلاش کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مستحق اشخاص کی تلاش کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ٹیلی‌فون کے ذریعے مؤثر گواہی دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ٹیلیفون پر کامیاب گواہی دینا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • کیا آپ نے شام کی گواہی کو آزمایا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • کیا آپ کو مُنادی کے لئے ذاتی علاقہ لینے سے فائدہ ہوگا؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 12/‏03 ص.‏ 1

مستحق اشخاص کی تلاش کرنا

۱ منادی کے کام کو انجام دینے کے لئے یسوع کی ہدایات چیلنج پیش کرتی ہیں۔ اس نے کہا:‏ ”‏جس شہر یا گاؤں میں داخل ہو دریافت کرنا کہ اُس میں کون لائق ہے۔“‏ (‏متی ۱۰:‏۱۱‏)‏ آجکل جب لوگ گھروں میں بہت کم وقت صرف کرتے ہیں تو ہم کیسے مؤثر طریقے سے انہیں تلاش کر سکتے ہیں؟‏

۲ اپنے علاقے کا جائزہ لیں:‏ سب سے پہلے اپنے علاقے کا جائزہ لیں۔ لوگ عموماً کب گھر پر ملتے ہیں؟ دن کے دوران وہ کہاں مل سکتے ہیں؟ کیا ہفتے کا کوئی خاص دن یا دن کا خاص وقت ہے جب وہ ملاقات کے لئے اچھا جوابی‌عمل دکھا سکتے ہیں؟ اپنی خدمتگزاری کو مقامی علاقے کے لوگوں کے معمول اور حالات کے مطابق ڈھالنا اچھے نتائج حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔—‏۱-‏کر ۹:‏۲۳،‏ ۲۶‏۔‏

۳ بہتیرے پبلشروں نے شام کے اوائلی گھنٹوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بعض اصحابِ‌خانہ اس وقت آرام کر رہے ہوتے اور سننے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ جب سردیوں میں دن چھوٹے ہوتے ہیں تو ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینا (‏جہاں ممکن ہو)‏ مؤثر ہو سکتا ہے۔ کاروباری علاقے میں کام کرنا اور عوامی جگہوں میں گواہی دینا خوشخبری سنانے کے طریقے ہیں۔‏

۴ مہینے کی خاص کارگزاری کے دوران ایک کلیسیا نے ہفتے اور اتوار کی سہ‌پہر اور بدھ اور جمعے کی شام کو گواہی دینے کا انتظام کِیا۔ اُنہوں نے ٹیلیفون پر گواہی دینے اور کاروباری علاقے میں کام کرنے کا بندوبست بھی بنایا۔ ایسے انتظامات نے خدمتگزاری کے لئے اتنا جوش بھر دیا کہ کلیسیا نے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کِیا۔‏

۵ مستعدی کے ساتھ واپسی ملاقاتیں کریں:‏ اگر آپ کے علاقے میں لوگوں کا گھروں میں ملنا مشکل ہے تو جب آپ واپسی ملاقات کریں تو پہلی ملاقات سمیت ہر ملاقات کے آخر پر دوبارہ ملاقات کرنے کے لئے خاص وقت ٹھہرائیں۔ اس کے بعد وقتِ‌مقررہ پر ضرور جائیں۔ (‏متی ۵:‏۳۷‏)‏ اگر موزوں ہو تو آپ صاحبِ‌خانہ کا ٹیلیفون نمبر لے سکتے ہیں۔ اس سے اس شخص کو دوبارہ ملنے میں آپ کی مدد ہوگی۔‏

۶ لائق اشخاص کو تلاش کرنے اور دکھائی جانے والی دلچسپی کی پیروی کرنے میں ہماری مستعد کوششوں کو یہوواہ ضرور برکت دے گا۔—‏امثا ۲۱:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں