یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏09 ص.‏ 4
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 9/‏09 ص.‏ 4

رسالے کیسے پیش کریں؟‏

مینارِنگہبانی ستمبر ۱

‏”‏بعض لوگ کہتے ہیں کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا تک جانے کے مختلف راستے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا تمام مذاہب سچے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں اور پھر متی ۷:‏۱۳، ۱۴ کو پڑھیں۔]‏ یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل کے مطابق ایک سچے مذہب کو کن تین باتوں کو فروغ دینا چاہئے؟“‏

جاگو!‏ جولائی-‏ستمبر

‏”‏آجکل طلاق کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ بہت سی شادیوں کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بیاہتا ساتھیوں کی ایک‌دوسرے سے بے‌وفائی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متی ۵:‏۲۸ پر عمل کرنا شادی کے بندھن کو محفوظ رکھنے میں مدد دے گا؟ [‏پڑھیں اور پھر جواب دینے دیں۔]‏ یہ مضمون شادی‌شُدہ لوگوں کو ایک‌دوسرے کا وفادار رہنے کے لئے بائبل سے ہدایات فراہم کرتا ہے۔“‏ صفحہ ۱۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔‏

ممینارِنگہبانی اکتوبر ۱

‏”‏بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ خدا کے وفادار رہتے ہیں تو اِس کے بدلے میں وہ آپ کو مال‌ودولت سے نوازے گا۔ لیکن غریب ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو خدا کی برکت حاصل نہیں ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یقیناً آپ نے بائبل میں پڑھا ہوگا کہ یسوع ایک امیر شخص نہیں تھا۔ [‏لوقا ۹:‏۵۸ کو پڑھیں۔]‏ یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ خدا کے خادم اُس سے کس قسم کی برکات کی توقع رکھ سکتے ہیں۔“‏

جاگو!‏ اکتوبر-‏دسمبر

‏”‏ہم سب کبھی نہ کبھی تعصب کا نشانہ بنتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا تعصب کو کیسا خیال کرتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد اعمال ۱۰:‏۳۴، ۳۵ کو پڑھیں۔]‏ جب ہمیں تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو بائبل اِس سے نپٹنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ، اگر ہمارے اندر کسی قسم کا تعصب ہے تو بائبل اُسے دُور کرنے میں بھی ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اِس رسالے میں بڑی وضاحت سے اِس موضوع پر بات کی گئی ہے۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں