یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏09 ص.‏ 2
  • خدا کے کلام کو مہارت سے استعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے کلام کو مہارت سے استعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل کی آیتوں کو کیسے یاد رکھیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • حصہ ۳:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • کیا آپ خدا کے کلام کی پُرجوش حمایت کرتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • پاک کلام سے سچائی سکھائیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 9/‏09 ص.‏ 2

خدا کے کلام کو مہارت سے استعمال کریں

۱.‏ بائبل اتنی فائدہ‌مند کیوں ہے؟‏

۱ خدا کے کلام کو مہارت کے ساتھ استعمال کرنے سے ہم لوگوں کو سچائی واضح طور پر سکھانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، ہم آدمیوں کی جھوٹی تعلیمات اور روایات کو بھی بے‌نقاب کر سکتے ہیں۔—‏۲-‏تیم ۲:‏۱۵؛‏ ۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏۔‏

۲.‏ کیا چیز ہمیں بائبل آیات کو مہارت کے ساتھ نکالنے میں مدد دے گی؟‏

۲ بائبل سے واقف ہوں:‏ جتنا زیادہ آپ کسی اوزار کو استعمال کرتے ہیں اتنا ہی آپ اِس کے ماہر ہو جاتے ہیں۔ اُسی طرح پوری بائبل کو باربار پڑھنا آپ کو اِس کے موضوع سے اچھی طرح واقف کراتا ہے۔ اِس سے آپ کو نہ صرف مختلف آیات کو یاد رکھنے بلکہ اُنہیں آسانی سے نکالنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جب آپ بائبل کی آیات سے اچھی طرح واقف ہو جاتے ہیں تو آپ کے لئے سرگرمی اور اعتماد کے ساتھ مُنادی کرنا اور غیررسمی گواہی دینا آسان ہو جاتا ہے۔—‏۱-‏تھس ۱:‏۵‏۔‏

۳، ۴.‏ (‏ا)‏ ہم بائبل سے بہتر طور پر واقف ہونے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ آپ نے بائبل سے واقف ہونے کے لئے اَور کونسے طریقے آزمائے ہیں؟‏

۳ کلیسیائی اجلاسوں کے دوران بائبل کو کھولنے اور مقرر کے ساتھ‌ساتھ آیات دیکھنے کو اپنی عادت بنا لیں۔ ذاتی مطالعہ اور کلیسیائی اجلاسوں کی تیاری کرتے وقت بائبل کی آیات کو کھول کر دیکھیں اور غور کریں کہ اِن کا اطلاق کیسے کِیا جا سکتا ہے۔ بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ جب صحیفوں کو کمپیوٹر یا پرنٹ آؤٹ سے پڑھنے کی بجائے بائبل سے براہِ‌راست پڑھا جاتا ہے تو مُنادی کے دوران آیات نکالنا آسان ہوتا ہے۔—‏یوح ۱۴:‏۲۶‏۔‏

۴ بعض خاندانوں نے بائبل کی آیات کو زبانی یاد کرنے کے لئے بھی وقت مقرر کِیا ہوا ہے۔ ایسا کرنے کے لئے فلیش‌کارڈز بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اِن کارڈز کی ایک طرف بائبل کی آیت اور دوسری طرف اُس کا حوالہ لکھا ہوتا ہے۔ اِنہیں استعمال کرتے ہوئے خاندان کے افراد باری‌باری ایک‌دوسرے سے آیات کو دہرانے یا پھر یہ بتانے کے لئے کہہ سکتے ہیں کہ یہ آیت کہاں سے لی گئی ہے۔ مُنادی کے لئے دی گئی پیشکشوں کی مشق کرتے اور کسی اعتراض یا سوال کا جواب دیتے وقت بائبل کو استعمال کرنا آپ کی مہارتوں کو بہتر بنائے گا۔‏

۵.‏ ہم بائبل کو استعمال کرنے کی اپنی مہارت کو کیوں اَور زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں؟‏

۵ دُنیا کی کوئی بھی کتاب بائبل کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ صرف بائبل ہی میں ایسی باتیں درج ہیں جو لوگوں کو ”‏نجات حاصل کرنے کے لئے دانائی بخش“‏ سکتی ہیں۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۵‏)‏ ہمارے علاقے کے زیادہ‌تر لوگ بائبل میں پائے جانے والے بیش‌قیمت خزانے سے واقف نہیں ہیں۔ پس اُنہیں اِس خزانے کے بارے میں بتانے کے لئے ہمیں اپنی مہارت کو اَور زیادہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔—‏امثا ۲:‏۱-‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں