یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏09 ص.‏ 2
  • کیا آپ سکول جانے کے لئے تیار ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ سکول جانے کے لئے تیار ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کے بچـے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • نوجوانو—‏اپنی تعلیم سے فائدہ اُٹھاؤ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • سکول میں گواہی دیـنے سے نہ ہچکچائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • پھر واپس اسکول
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 8/‏09 ص.‏ 2

کیا آپ سکول جانے کے لئے تیار ہیں؟‏

۱.‏ جب آپ کے سکول شروع ہوں گے تو آپ کے پاس کیا کرنے کے مواقع ہوں گے؟‏

۱ مسیحی نوجوانو!‏ خواہ یہ سکول میں آپ کا پہلا سال ہے یاپھر آپ نئی جماعت میں گئے ہیں یقیناً آپ کو بہت سے نئے چیلنجوں اور مختلف طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن اِس کے ساتھ‌ساتھ آپ کے پاس ”‏حق پر گواہی“‏ دینے کے نئے موقعے بھی ہیں۔ (‏یوح ۱۸:‏۳۷‏)‏ کیا آپ گواہی دینے کے لئے بالکل تیار ہیں؟‏

۲.‏ آپ کس لحاظ سے سکول جانے کے لئے تیار ہیں؟‏

۲ یہوواہ خدا، آپ کے والدین اور دیانتدار اور عقلمند نوکر نے آپ کو زندگی کے ہر حلقے میں کامیاب بنانے کے لئے بہت زیادہ تربیت فراہم کی ہے۔ (‏امثا ۱:‏۸؛‏ ۶:‏۲۰؛‏ ۲۳:‏۲۳-‏۲۵؛‏ افس ۶:‏۱-‏۴؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱۶، ۱۷‏)‏ بِلاشُبہ، اب تک آپ یہ جان گئے ہوں گے کہ سکول میں آپ کو کن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ آپ نے خدا کے کلام کے مطابق تربیت پائی ہے اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ کو کیسے ماحول کا سامنا کرنا پڑے گا اِس لئے اپنے آپ کو گواہی دینے کے لئے تیار کریں۔ (‏امثا ۲۲:‏۳‏)‏ ایسا کرنے کے لئے جاگو!‏ رسالے میں باقاعدگی سے شائع ہونے والے مضامین میں پائی جانے والی صحیفائی مشورت اور ہدایت پر سنجیدگی سے غور کریں۔‏

۳.‏ آپ کن طریقوں سے گواہی دینے کے قابل ہوں گے؟‏

۳ آپ کے پاس جو مخصوص علاقہ ہے اُس میں آپ کئی طریقوں سے گواہی دے سکتے ہیں۔ جب دوسرے آپ کی مثالی وضع‌قطع، چال‌چلن، بات‌چیت، اُستادوں اور ہم‌جماعتوں کے لئے احترام، سکول میں اچھی کارکردگی اور زندگی کے بارے میں آپ کے مثبت نظریے کو دیکھتے ہیں تو شاید وہ پوچھیں، ”‏آپ دوسروں سے اتنے مختلف کیوں ہیں؟“‏ (‏ملا ۳:‏۱۸؛‏ یوح ۱۵:‏۱۹‏)‏ یوں آپ کو دوسروں کو گواہی دینے اور اُنہیں اپنے ایمان کے بارے میں بتانے کا موقع مل سکتا ہے۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۹، ۱۰‏)‏ آپ کو پورا سال قومی دنوں اور مختلف تہواروں کو منانے کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پس اگر کوئی آپ سے پوچھتا ہے کہ آپ اِن میں کیوں حصہ نہیں لیتے تو آپ کیا جواب دیں گے؟ کیا آپ صرف یہ کہیں گے:‏ ”‏مَیں یہوواہ کا ایک گواہ ہوں؛ میرا مذہب اِس کی اجازت نہیں دیتا“‏ یاپھر کیا آپ اپنے پُرمحبت باپ یہوواہ خدا کے بارے میں گواہی دینے کے اِس موقع سے فائدہ اُٹھائیں گے؟ یہوواہ خدا کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق اچھی تیاری آپ کو اپنے اُستادوں، ساتھی طالب‌علموں اور دیگر لوگوں کو گواہی دینے کے قابل بنائے گی۔—‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏۔‏

۴.‏ آپ کیوں یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ سکول میں آپ کا یہ سال بھی کامیاب ہوگا؟‏

۴ شاید آپ سکول جانے سے ڈرتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیں کہ آپ کو ایسے بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے جو یہ چاہتے ہیں کہ سکول میں آپ کا یہ سال بھی کامیاب ثابت ہو۔ علاوہ‌ازیں، ہم اِس لئے بھی خوش ہیں کہ آپ کے پاس اپنے مخصوص علاقے میں دوسروں کو گواہی دینے کا موقع ہے۔ پس، دلیر بنیں اور سکول جانے کے لئے تیار ہو جائیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں