یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏98 ص.‏ 1
  • نوجوانو—‏اپنی تعلیم سے فائدہ اُٹھاؤ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوجوانو—‏اپنی تعلیم سے فائدہ اُٹھاؤ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ سکول جانے کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • سکول میں گواہی دیـنے سے نہ ہچکچائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 8/‏98 ص.‏ 1

نوجوانو—‏اپنی تعلیم سے فائدہ اُٹھاؤ

۱ موسمِ‌گرما کی تعطیلات کے بعد آپ واپس سکول جانے کی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں؟ کیا آپ سکول کے ایک اَور تدریسی سال سے فائدہ اُٹھانے کے مشتاق ہیں؟ کیا آپ اُن مواقع سے فائدہ اُٹھائیں گے جو سکول آپ کو اپنے ہم‌جماعتوں اور اساتذہ کو سچائی میں شریک کرنے کیلئے مہیا کرتا ہے؟ ہمیں یقین ہے کہ آپ سکول میں اپنی پوری کوشش کرنا چاہتے ہیں۔‏

۲ ایک اچھا طالبعلم بنیں:‏ اگر آپ ہدایات حاصل کرنے کیلئے اچھی تیاری کیساتھ حاضر ہوتے ہیں اور پوری توجہ دیتے ہیں تو آپ دائمی فوائد حاصل کرینگے۔ اپنا ہوم‌ورک کرنے کی بابت مستعد ہوں لیکن اپنے سکول کے کام کو تھیوکریٹک کارگزاریوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہ دیں۔—‏فل ۱:‏۱۰‏۔‏

۳ سکول کے نئے سال کا آغاز جیہوواز وٹنیسیز اینڈ ایجوکیشن بروشر پڑھنے کے ساتھ کریں۔ اس کے بعد، آپ اور آپ کے والدین کو آپ کے اساتذہ کو اس کی ایک کاپی دینی چاہئے۔ اُنہیں بتائیں کہ اُن کے ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔ یہ آپ کے اصولوں اور عقائد کو اچھی طرح سمجھنے اور جوکچھ آپ نے سیکھا ہے اُس کا اطلاق کرنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون کرنے میں اُن کی مدد کرے گا۔ یہ آپ کے اساتذہ کو اس بات کی یقین‌دہانی بھی کرائے گا کہ جب وہ بیش‌قیمت تعلیم حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں تو آپ اور آپ کے والدین اُن کے ساتھ تعاون کریں گے۔‏

۴ ایک اچھے گواہ بنیں:‏ سکول کو غیررسمی گواہی کے لئے اپنا ذاتی علاقہ کیوں نہ خیال کریں؟ سکول کے آئندہ سال کے دوران، آپ کے پاس گواہی دینے کے بے‌نظیر مواقع ہوں گے۔ آپ کے پاس حیرت‌انگیز روحانی علم ہے جب دوسرے لوگوں کو اس میں شریک کِیا جاتا ہے تو آپ ”‏اپنی اور اپنے سننے والوں دونوں کی بھی نجات کا باعث“‏ بن سکتے ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۴:‏۱۶‏)‏ مثالی مسیحی چال‌چلن قائم رکھنے اور گواہی دینے سے، آپ اور دوسرے دونوں فائدہ اُٹھائیں گے۔‏

۵ ایک نوجوان بھائی نے اپنے سکول میں ساتھی طالبعلموں کو غیررسمی گواہی دی۔ جن لوگوں نے موافق ردعمل دکھایا اُن میں ایک کیتھولک، خدا پر ایمان رکھنے والوں کا تمسخر اڑانے والا ایک دہریہ اور ایک بلا‌کش اور بلا‌نوش نوجوان شامل تھا۔ اس نوجوان بھائی نے کُل ۱۵ ہمسروں کی مخصوصیت کرنے اور بپتسمہ لینے میں مدد کی!‏

۶ پس نوجوانو، سیکھنے اور اپنے گواہی دینے کے بے‌نظیر علاقے میں تندہی سے کام کریں۔ اسطرح آپ سکول جانے سے عظیم فائدے حاصل کریں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں