یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏09 ص.‏ 1
  • سن ۲۰۱۰ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سن ۲۰۱۰ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏وقت پر“‏ روحانی خوراک
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • اسمبلی پروگرام کا اعادہ کرنے کا نیا طریقۂ‌کار
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • خدا کا کلام مؤثر ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 8/‏09 ص.‏ 1

سن ۲۰۱۰ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

۱.‏ (‏ا)‏ گزشتہ سالوں میں ہمارے سپیشل اسمبلی ڈے کے کون سے صحیفائی موضوع تھے؟ (‏ب)‏ ہمارے سپیشل اسمبلی ڈیز کے کونسے خاص نکات آپ کے لئے خدمتگزاری میں فائدہ‌مند ثابت ہوئے ہیں؟‏

۱ ”‏زیادہ اہم باتوں کا یقین کرلیں،“‏ ”‏واحد گلّہ کے طور پر ثابت‌قدم رہنا،“‏ ”‏حق پر گواہی دیتے رہو“‏ اور ”‏ہم مٹی ہیں اور یہوواہ ہمارا کمہار ہے۔“‏ (‏فل ۱:‏۹، ۱۰،‏ ۲۷؛‏ یوح ۱۸:‏۳۷؛‏ یسع ۶۴:‏۸‏)‏ یہ ماضی میں منعقد ہونے والے سپیشل اسمبلی ڈیز میں سے محض چند کے موضوع ہیں۔ کیا آپ ۲۰۱۰ کے خدمتی سال کے دوران منعقد ہونے والے سپیشل اسمبلی ڈے پر حاضر ہونے کے خواہش‌مند ہیں؟ اِس کا موضوع ہوگا ”‏وقت تنگ ہے“‏ جوکہ ۱-‏کرنتھیوں ۷:‏۲۹ پر مبنی ہے۔‏

۲.‏ سپیشل اسمبلی ڈے کے لئے خاندان کے جوش‌وخروش کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟‏

۲ جوں ہی آپ کی کلیسیا میں سپیشل اسمبلی ڈے کی تاریخ کا اعلان کِیا جاتا ہے تو اِس پروگرام پر حاضر ہونے کے لئے خاندان کے جوش‌وخروش کو بڑھائیں۔ بعض والدین اپنے بچوں کو سپیشل اسمبلی ڈے کے منتظر رہنے میں مدد دینے کے لئے کیلنڈر پر اِس تاریخ پر نشان لگا دیتے ہیں۔ نیز وہ گھر کے افراد کی مختلف ذمہ‌داریوں کی ایک فہرست بنا کر کیلنڈر کے ساتھ لگا دیتے ہیں۔ یوں اُن کے لئے اِس دن کو یاد رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔ اپنی خاندانی پرستش کے دوران بھی آپ ماضی میں منعقد کئے جانے والے سپیشل اسمبلی ڈیز سے لئے گئے نوٹس پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، یسوع مسیح کی اِس نصیحت ”‏خبردار رہو کہ تُم کس طرح سنتے ہو“‏ پر دھیان دینے سے بھی آپ خود کو اِس پروگرام کے لئے تیار کر سکتے ہیں۔—‏لو ۸:‏۱۸‏۔‏

۳.‏ ہم پروگرام میں پیش کی جانے والی معلومات سے کیسے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟‏

۳ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں:‏ اسمبلی کے بعد اکثر بہن‌بھائی کہتے ہیں، ”‏پروگرام کتنا شاندار تھا!‏“‏ اِس میں کوئی شک نہیں کیونکہ یہ پروگرام بھی یہوواہ کی بے‌شمار فراہمیوں میں سے ایک ہے۔ (‏امثا ۱۰:‏۲۲‏)‏ مگر پیش کی جانے والی معلومات سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے ہمیں اِن پر غور کرنا اور اِنہیں یاد رکھنا چاہئے۔ (‏لو ۸:‏۱۵‏)‏ اسمبلی کے بعد گھر لوٹتے وقت اپنے خاندان اور گاڑی میں اپنے ساتھ سفر کرنے والے بہن‌بھائیوں کے ساتھ پروگرام کے بارے میں بات‌چیت کریں۔ ایک دوسرے کے منصوبوں اور اُن نکات کے بارے میں آپس میں بات‌چیت کریں جو خدمتگزاری میں آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے۔ اِس طرح آپ سپیشل اسمبلی ڈے کے گزر جانے کے کافی عرصہ بعد تک اِس پر پیش کی جانے والی معلومات سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔—‏یعقو ۱:‏۲۵‏۔‏

۴.‏ ہمارا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام ہمارے لئے کیوں مفید ہوگا؟‏

۴ جب ہمیں ہماری ضرورت کی چیز تحفے میں مل جائے تو ہم بہت خوش ہوتے ہیں۔ پس کیا ہم یہ جاننے کے لئے بے‌تاب نہیں کہ یہوواہ خدا نے ہمارے لئے اگلے سپیشل اسمبلی ڈے پر کیسے پروگرام کا بندوبست کِیا ہے؟ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ پروگرام ہر طرح سے ہمارے لئے مفید ہوگا۔ ہم اپنے آسمانی باپ یہوواہ سے ایسے ہی تحفے کی توقع کر سکتے ہیں جس سے ہمیں اُس کی طرف سے سونپے گئے مُنادی کے کام کو جاری رکھنے کے لئے حوصلہ‌افزائی اور تربیت ملتی ہے۔—‏۲-‏تیم ۴:‏۲؛‏ یعقو ۱:‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں