رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی جولائی ۱
”آجکل بہت سے لوگ ایسی کتابیں خریدتے ہیں جو زندگی کو بامقصد بنانے، محبت میں کامیابی حاصل کرنے اور بچوں کی پرورش کرنے کے سلسلے میں راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ایسی کتابوں کو پڑھا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیرے لوگ قابلِبھروسا راہنمائی کے اِس ذریعے کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ [۲-تیمتھیس ۳:۱۶ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیوں بائبل پر بھروسا رکھ سکتے ہیں۔ نیز، اِس شمارے میں بائبل سے عملی مشورت بھی پیش کی گئی ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”آجکل بہت سے شادیاں طلاق پر ختم ہو رہی ہیں۔ اکثر اِس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ لوگ اپنے بیاہتا ساتھی سے بےوفائی کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا اِس آیت پر عمل کرنا شادی کے بندھن کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا؟ [متی ۵:۲۸ کو پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] یہ مضمون ایکدوسرے کے وفادار رہنے کے سلسلے میں شادی شُدہ لوگوں کے لئے بائبل میں سے مشورت پیش کرتا ہے۔“ صفحہ ۱۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
ممینارِنگہبانی اگست ۱
”آجکل بہت سے لوگ بائبل کو سمجھنا مشکل پاتے ہیں۔ کیا آپ کو بھی کبھی ایسا محسوس ہوا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس آیت کے مطابق، بائبل کا مصنف چاہتا ہے کہ آپ اُس کے کلام کو سمجھیں اور اِس سے مستفید ہوں۔ [زبور ۱۱۹:۱۳۰ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں تین تجاویز دی گئی ہیں جو بائبل کو سمجھنے میں آپ کی مدد کریں گی۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ موضوع ہمیشہ سے زیرِبحث رہا ہے کہ آیا اسقاط کروانا صحیح ہے یا غلط۔ آپ کے خیال میں کیا بائبل اِس سلسلے میں ہماری کوئی مدد کر سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد ۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل اِس موضوع پر کیا کہتی ہے۔“