رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی جون ۱
”آپ کے خیال میں کیا چیز کسی شخص کے خدا پر ایمان رکھنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] عبرانیوں ۱۱:۶ کے مطابق ایمان بہت ضروری ہے۔ [پڑھیں۔] یہ رسالہ چار ایسے اقدام پر بات کرتا ہے جن کے ذریعے ہم اپنے ایمان کو مضبوط کر سکتے ہیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”بہتیرے لوگ مشکلات کا سامنا کرتے وقت یہ سوچتے ہیں کہ خدا اُنہیں سزا دے رہا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کِیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد یعقوب ۱:۱۳ کو پڑھیں۔] یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ ہمارے مسائل کی اصل وجہ کیا ہے اور ہم کیوں یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ بہت جلد ہماری مشکلات ختم ہو جائیں گی۔“ صفحہ ۱۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی جولائی ۱
”آجکل ایسی بہت سی کتابیں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں جو زندگی کو بامقصد بنانے، محبت میں کامیابی حاصل کرنے اور بچوں کی پرورش کرنے کے سلسلے میں راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ کیا آپ نے ذاتی طور پر اِنہیں مفید پایا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیرے لوگ قابلِاعتماد راہنمائی کے اصل ماخذ کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ [۲-تیمتھیس ۳:۱۶ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیوں بائبل پر بھروسا رکھ ر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، اِس شمارے میں بائبل سے عملی مشورت کی چند مثالیں بھی پیش کی گئی ہیں۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ موضوع ہمیشہ سے زیرِبحث رہا ہے کہ آیا اسقاط کروانا صحیح ہے یا غلط۔ آپ کے خیال میں کیا بائبل اِس سلسلے میں ہماری کوئی مدد کر سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد ۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل اِس موضوع پر کیا کہتی ہے۔“