دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے اچھی تیاری کریں
۱. بائبل کا مطالعے کراتے وقت ہمیں طالبعلم کے اندر قدردانی پیدا کرنے پر کیوں خاص توجہ دینی چاہئے؟
۱ جب ہم بائبل کا مطالعہ کروا رہے ہیں اور ہم اپنے طالبعلم کو یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اچھی تیاری کی ضرورت ہے۔ ہمیں اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے طالبعلم کے اندر بائبل کی سچائیوں کے لئے قدردانی پیدا کرنی چاہئے۔ اِس سے طالبعلم کو ترقی کرنے کی تحریک ملے گی۔ (است ۶:۵؛ امثا ۴:۲۳؛ ۱-کر ۹:۲۶) مگر ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
۲. اچھی تیاری کے سلسلے میں دُعا کیا کردار ادا کرتی ہے؟
۲ تیاری کرتے وقت دُعا کریں: چونکہ یہوواہ خدا ہی طالبعلم کے دل میں سچائی کے بیج کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے اِس لئے یہ انتہائی موزوں ہے کہ مطالعے کی تیاری شروع کرتے وقت ہم خاص طور پر اپنے طالبعلم اور اُس کی ضروریات کے لئے دُعا کریں۔ (۱-کر ۳:۶؛ یعقو ۱:۵) ایسی دُعا ہمیں اِس بات کا تعیّن کرنے میں بھی مدد دے سکتی ہے کہ ہم طالبعلم کے دل کو یہوواہ کی مرضی کے بارے میں صحیح ”علم“ سے معمور کرنے کے لئے کیسے مزید مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔—کل ۱:۹، ۱۰۔
۳. طالبعلم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم کیسے تیاری کر سکتے ہیں؟
۳ طالبعلم کو ذہن میں رکھیں: یسوع مسیح جانتا تھا کہ مؤثر تعلیم دینے میں اپنے سامعین کو ذہن میں رکھنا شامل ہے۔ کمازکم دو موقعوں پر یسوع مسیح سے یہی سوال پوچھا گیا: ”مَیں کیا کروں کہ ہمیشہ کی زندگی کا وارث بنوں؟“ ہر مرتبہ یسوع مسیح نے مختلف جواب دیا۔ (لو ۱۰:۲۵-۲۸؛ ۱۸:۱۸-۲۰) پس تیاری کرتے وقت ہمیں بھی اپنے طالبعلم کی ضروریات کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ مطالعہ کراتے وقت ہم طالبعلم کے ساتھ کونسی آیات کو پڑھیں گے؟ ہم کتنے پیراگراف پر باتچیت کریں گے؟ طالبعلم کو باب کے کون سے نکات کو سمجھنا یا قبول کرنا مشکل لگے گا؟ اگر ہم بعض ایسے سوالات کے بارے میں جو طالبعلم پوچھ سکتا ہے پہلے سے تیاری کر لیتے ہیں تو ہم بہتر طور پر جواب دینے کے قابل ہوں گے۔
۴. اچھی تیاری کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟
۴ مواد پر نظرثانی کریں: ہم نے مواد کو خواہ پہلے کتنی ہی بار کیوں نہ پڑھا ہو مگر ہم اِس طالبعلم کے ساتھ اِسے پہلی مرتبہ پڑھ رہے ہوں گے۔ اگر ہم اُس کے دل تک پہنچنا چاہتے ہیں تو ہر مطالعے سے پہلے اچھی تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔ اِس کا مطلب یہ بھی ہے کہ جس کام کے لئے ہم اپنے طالبعلم کی حوصلہافزائی کرتے ہیں وہ ہم خود بھی کر رہے ہیں۔ مواد پر نظرثانی کرتے وقت اُن صحیفوں پر بھی غور کریں جن کا پیراگراف میں حوالہ دیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ، اپنے طالبعلم کو بھی ذہن میں رکھیں۔ نیز، اہم نکات پر نشان لگانا نہ بھولیں۔—روم ۲:۲۱، ۲۲۔
۵. ہم یہوواہ خدا کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟
۵ یہوواہ خدا بائبل کا مطالعے کرنے والے ہر طالبعلم کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ (۲-پطر ۳:۹) پس ہر طالبعلم کو بائبل کا مطالعہ کرانے سے پہلے تیاری کرنے سے ہم بھی یہوواہ خدا جیسی پُرمحبت فکرمندی دکھا رہے ہوں گے۔