یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏94 ص.‏ 2
  • اپنے بائبل طالبعلم کے دل تک پہنچیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے بائبل طالبعلم کے دل تک پہنچیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • تعلیم دینے میں مہارت حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے اچھی تیاری کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏دوسرا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 1/‏94 ص.‏ 2

اپنے بائبل طالبعلم کے دل تک پہنچیں

۱ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بائبل طالبعلم جو سیکھ رہا ہے اس پر عمل کرے؟ اسے ایسا کرنا چاہئے اگر اس نے اس علم سے جو وہ حاصل کر رہا ہے فائدہ اٹھانا ہے۔ اپنے بائبل طالبعلم کو عمل کے واسطے متحرک کرنے کیلئے اس کے دل تک پہنچنا چاہئے۔ ۳۳ س۔ع۔ پنتکست کے دن، پطرس رسول کی پرجوش تقریر سے تقریباً ۳۰۰۰ اشخاص کے ”‏دلوں پر چوٹ لگی،“‏ انہوں نے ”‏اسکا کلام قبول کیا“‏ اور اسی روز بپتسمہ لیا۔ (‏اعمال ۲:‏۳۷،‏ ۴۱‏)‏ آپ اپنے بائبل طالبعلم کے دل تک کس طرح پہنچ سکتے ہیں۔‏

۲ پوری طرح تیاری کریں:‏ اتنا زیادہ مواد کا احاطہ کرنے کی کوشش نہ کریں کہ طالبعلم کے ساتھ معلومات پر استدلال کرنے کیلئے بمشکل ہی وقت دستیاب ہو۔ جن نکات کو آپ اجاگر کریں گے پہلے ہی ان کا تعین کر لیں، اور اطمینان کر لیں کہ آپ انہیں سمجھتے ہیں اور صحائف کا مؤثر طور پر اطلاق کر سکتے ہیں۔ پہلے ہی سے ان سوالات پر غور کریں جو طالبعلم کے ذہن میں اس کے پس‌منظر کی وجہ سے اٹھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے طالبعلم سے بخوبی واقف ہیں، یہ علم آپ کی ان معلومات کو جو اس کیلئے خصوصاً مناسب ہوگی تیار رہنے میں مدد کریگا۔‏

۳ یسوع کے تعلیم دینے کے طریقہءکار کی نقل کریں:‏ مشکل نکات کو آسان بنانے اور اپنے طالبعلموں کو کسی صورتحال کا مفہوم اور احساس حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے یسوع نے تمثیلیں استعمال کیں۔ (‏لوقا ۱۰:‏۲۹-‏۳۷‏)‏ اسی طرح، آپ اپنی تمثیلوں کو سادہ رکھ کر، زندگی کی عام چیزوں سے حاصل کرکے، اور طالبعلم کے حالات پر خاص طور پر عائد کرکے اپنے طالبعلم کے دل پر عمدہ تعلیمات کو نقش کر سکتے ہیں۔‏

۴ بائبل طالبعلموں کے دل تک رسائی کرنے کیلئے سوالات خاصکر مددگار ہیں جیسے کہ یسوع نے اکثر ظاہر کیا۔ (‏لوقا ۱۰:‏۳۶‏)‏ اگر طالبعلم کتاب سے محض پڑھ کر جواب دیتا ہے تو اسی پر اکتفا نہ کریں۔ اس کے ذہن کو اس نتیجے پر جس کا اس نے پہلے خیال نہ کیا ہو توجہ دلانے کیلئے استفساریہ سوالات استعمال کریں۔ یہ طریقہ بھی طالبعلم کی سوچنے کی صلاحیت کو ترقی دینے میں مدد دیتا ہے۔ کسی معاملہ پر جو وہ ذاتی اعتقاد رکھتا ہے انہیں معلوم کرنے کیلئے نظریاتی سوالات پوچھیں۔ پھر آپ شاید ایسے حلقوں کا پتہ لگا لیں جہاں زیادہ مدد کی ضرورت ہے اور آپ زیادہ خصوصی مدد کیساتھ پیروی کر سکتے ہیں۔‏

۵ اگر بائبل طالبعلم ترقی نہیں کر رہا تو آپ کو اس سے اسکی وجوہات کا اظہار کروانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ مطالعہ کے وقت کے علاوہ کسی دوسرے وقت ایک ملاقات کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ وہ عمل‌پیرا ہونے سے ہچکچاتا کیوں ہے؟ کیا کوئی ایسا صحیفائی نکتہ ہے جسے وہ نہیں سمجھتا؟ کیا وہ اپنی طرززندگی میں بعض مخصوص تبدیلیاں کرنے پر غیرآمادہ ہے؟ اگر بائبل طالبعلم ”‏دو خیالوں میں ڈانوانڈول“‏ ہونے کی کوشش کر رہا ہے تو ایسا کرنے میں جو خطرہ ہے اس کو جاننے میں اس کی مدد کریں۔—‏۱-‏سلاطین ۱۸:‏۲۱‏۔‏

۶ پولس رسول نے پہچان لیا کہ دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو بائبل سچائیوں کی تعلیم دینا زندگی بچانے والا کام ہے، لہذا اس نے تمام مسیحیوں کو ”‏اپنی تعلیم کی خبرداری کرنے“‏ کی نصیحت کی۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۶‏)‏ جن کیساتھ آپ بائبل مطالعے کرتے ہیں انہیں بائبل اور دنیاوی واقعات کی بابت محض حقائق سے زیادہ جاننے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہوواہ اور یسوع کے متعلق صحیح علم حاصل کرنا چاہئے اور ان کیساتھ پرتپاک ذاتی رشتہ بنانے میں انکی مدد کی جانی چاہئے۔ صرف ایسا کرنے سے ہی وہ اعمال سے اپنے ایمان کا مظاہرہ کرنے کیلئے متحرک ہونگے۔ (‏یعقوب ۲:‏۱۷،‏ ۲۱، ۲۲‏)‏ جب طالبعلم کے دل تک پہنچا جاتا ہے تو وہ اس روش کی پیروی کرنے کیلئے متحرک ہوگا جس سے یہوواہ کی عزت ہوگی اور اس کی اپنی زندگی کی حفاظت ہوگی۔—‏امثال ۲:‏۲۰-‏۲۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں