خدمتی اجلاس کے لئے تیاری کرنا
۱. خدمتی اجلاس کا مقصد کیا ہے، اور ہم اِس سے بھرپور فائدہ کیسے اُٹھا سکتے ہیں؟
۱ خدمتی اجلاس کا مقصد ہمیں مؤثر طریقے سے مُنادی کرنے کی تربیت دینا ہے۔ اِس اجلاس میں جن خاص موضوعات پر غور کِیا جاتا ہے اُن میں لوگوں کو بادشاہت کی خوشخبری سنانا، شاگرد بنانا اور خدا کے عدالتی دن کے بارے میں آگاہ کرنا شامل ہے۔ (متی ۲۸:۲۰؛ مر ۱۳:۱۰؛ ۲-پطر ۳:۷) اِس اہم اجلاس سے ہم صرف اُسی صورت میں بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اگر ہم اچھی تیاری کرتے اور اِس میں حصہ لیتے ہیں۔
۲. ہم تقریر کو سننے کے لئے کیسے تیاری کر سکتے ہیں؟
۲ تقریر: عام طور پر مقرر کو دی جانے والی ہدایات کے ساتھ ہی تقریر کا مواد بھی دے دیا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو دئے گئے مواد اور اِس میں شامل حوالہجات پر غوروخوض کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، آپ اِس بات پر بھی غور کر سکتے ہیں کہ معلومات کو میدانی خدمتگزاری میں کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۳. ہم سوالوجواب پر مبنی حصے کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟
۳ سوالوجواب پر مبنی باتچیت: یہ حصہ مینارِنگہبانی کے مطالعے کی طرح مختصر سے تعارف اور اختتام کے ساتھ پیش کِیا جاتا ہے۔ ہر پیراگراف کے خاص نکات پر نشان لگائیں اور مختصر مگر واضح جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔
۴. ہم سامعین سے باتچیت والے حصے کے لئے کیسے تیاری کر سکتے ہیں؟
۴ سامعین سے باتچیت: یہ حصہ تقریر کی صورت میں پیش کِیا جاتا ہے لیکن مقرر سامعین کو بھی اِس میں شرکت کرنے کی دعوت دے سکتا ہے۔ اگر آپ نے خاص نکات پر نشان لگا لئے ہیں اور حوالہشُدہ صحائف کو پڑھ لیا ہے تو آپ پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب دینے کے قابل ہوں گے۔ اِس حصے کو پیش کرنے والا بھائی پوری کوشش کرے گا کہ خاص نکات کو اُجاگر کرتے ہوئے سامعین کی بھی شرکت کرنے کے لئے حوصلہافزائی کرے۔
۵. کیا چیز مظاہروں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے میں ہماری مدد کر ے گی؟
۵ مظاہرے: بعض حصوں میں مظاہرے شامل ہوتے ہیں تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ اِن معلومات کو مقامی علاقے میں کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ بزرگوں، تجربہکار مبشروں یا کُلوقتی خادموں کو مظاہرے پیش کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ اِس حصے کی تیاری کرتے وقت آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ یہ مظاہرے کیسے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ جب مظاہرہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کی مجوزہ پیشکش پر مبنی ہو تو اِس حصے کی تیاری کے دوران سوچیں کہ آپ اِس پیشکش کو مختلف صاحبِخانہ کے لئے اپنے الفاظ میں کیسے پیش کر سکتے ہیں۔ مظاہرے کے لئے استعمال کی جانے والی کتاب یا رسالے کو اپنے ساتھ اجلاس پر ضرور لے کر جائیں۔ آپ اپنی خاندانی عبادت کے دوران اِن میں سے چند پیشکشوں کی مشق کرنے کو مفید پائیں گے۔
۶. خدمتی اجلاس کی تیاری کرنے کی چند وجوہات کیا ہیں؟
۶ جب ہم پہلے سے خدمتی اجلاس کے تمام حصوں کی تیاری کرتے اور اِس کے دوران پیش کی جانے والی عمدہ ہدایات کے مشتاق ہوتے ہیں تو یہ پروگرام ہمارے لئے اَور زیادہ دلچسپ بن جاتا ہے۔ اگر ہم اِن تجاویز پر عمل کریں گے تو ہم ایکدوسرے کے لئے حوصلہافزائی کا باعث ہوں گے۔ (روم ۱:۱۱، ۱۲) اگر ہم خدمتی اجلاس کی تیاری کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں تو ہم بہتر طور پر اپنی ذمہداری کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے۔—۲-تیم ۳:۱۷۔