یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏09 ص.‏ 4-‏6
  • کیا آپ ایک روحانی ضیافت کے لئے تیار ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ ایک روحانی ضیافت کے لئے تیار ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • صوبائی اجتماع عبادت اور شکرگزاری کے موقعے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • تازگی اور خوشی سے بھرے تین دن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مسیح کی پیروی کرنے سے خدا کو جلال دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 4/‏09 ص.‏ 4-‏6

کیا آپ ایک روحانی ضیافت کے لئے تیار ہیں؟‏

۱.‏ ایک ضیافت کی تیاری کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

۱ سچ ہے کہ ایک ضیافت کے لئے بہت زیادہ تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے تو ہم مختلف اشیا خریدتے ہیں پھر اُن سے لذیذ کھانے تیار کرتے ہیں۔ اِس کے بعد بڑے منظم طریقے سے اِن کھانوں کو لوگوں کے سامنے پیش کِیا جاتا ہے۔ اِس کے علاوہ، اُس جگہ کو تیار کرنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے جہاں کھانا پیش کِیا جائے گا۔ ضیافت پر آنے والے مہمانوں کو بھی خاص تیاری کرنی پڑتی ہے بالخصوص اگر وہ دُور سے آ رہے ہیں۔ اگرچہ یہ سب کچھ انجام دینے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے توبھی دوستوں اور خاندان کے ساتھ ملکر لذیذ اور صحت‌بخش کھانے سے لطف اُٹھانا خوشی کا باعث بنتا ہے۔ بہت جلد پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ چھوٹے‌بڑے گروہوں کی صورت میں ایک بہت بڑی روحانی ضیافت سے لطف اُٹھانے کے لئے جمع ہوں گے۔ جی‌ہاں، یہ ہمارا ڈسٹرکٹ کنونشن ہے جس کا موضوع ہوگا، ”‏جاگتے رہو“‏۔ اِس پروگرام کو ترتیب دینے کے سلسلے میں پہلے ہی سے بہت زیادہ تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ ہم سب کو اِس کنونشن پر حاضر ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ اِس لئے پروگرام میں شرکت کرنے اور اِس سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے ہمیں ذاتی طور پر تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔—‏امثا ۲۱:‏۵‏۔‏

۲.‏ ہمیں روحانی ضیافت پر حاضر ہونے اور وہاں پیش کئے جانے والے ہر حصے سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟‏

۲ کنونشن سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں:‏ کیا آپ نے اِس روحانی ضیافت پر حاضر ہونے اور پیش کئے جانے والے ہر حصے سے فائدہ اُٹھانے کے لئے منصوبہ‌سازی کر لی ہے؟ اگر آپ کو کنونشن پر تینوں دن حاضر ہونے کے لئے چھٹی لینے کی ضرورت ہے تو ابھی سے اپنے مالک سے بات کر لیں۔ کیا آپ نے اپنی رہائش کے سلسلے میں اور کنونشن کی جگہ پر پہنچے کے لئے سواری کا بندوبست کر لیا ہے؟ بزرگوں کو بھی اِس بات کی یقین‌دہانی کر لینی چاہئے کہ آیا عمررسیدہ، بیمار اور دیگر بہن‌بھائیوں کی مدد کے لئے ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔—‏یرم ۲۳:‏۴؛‏ گل ۶:‏۱۰‏۔‏

۳.‏ ہمیں اُس انٹر نیشنل کنونشن پر کیوں حاضر نہیں ہونا چاہئے جس کے لئے ہمیں دعوت نہیں دی گئی؟‏

۳ بعض ممالک میں انٹرنیشنل کنونشن منعقد ہوں گے۔ یاد رکھیں کہ کچھ کلیسیاؤں اور بیرونی ممالک سے بھی لوگوں کو اِن پر حاضر ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ اِس کا بندوبست کرتے وقت برانچ آفس نے سیٹوں اور ہوٹل میں دستیاب کمروں کی تعداد کو ذہن میں رکھتے ہوئے پہلے ہی سے یہ اندازہ لگا لیا ہے کہ کتنے لوگوں کو دعوت دی جائے۔ اگر مبشر اُس انٹر نیشنل کنونشن پر حاضر ہونے کا منصوبہ بناتے ہیں جس کے لئے اُنہیں دعوت نہیں دی گئی تو اِس صورت میں وہاں رش زیادہ ہو جانے کا امکان ہے۔‏

۴.‏ کونسی یاددہانیاں ہمیں تینوں دن پروگرام کے آغاز کے لئے تیار رہنے میں مدد دیں گی؟‏

۴ ہر روز کنونشن پر جلدی پہنچے کی کوشش کریں تاکہ آپ پروگرام شروع ہونے سے پہلے سیٹ تلاش کر سکیں۔ پروگرام شروع ہونے سے پہلے چند منٹ کے لئے پروگرام کی کاپی کا جائزہ لیں تاکہ آپ خود کو پیش کی جانے والی معلومات کے لئے تیار کر سکیں۔ (‏عز ۷:‏۱۰‏)‏ جب پروگرام کا آغاز کرنے والا بھائی موسیقی کے شروع ہونے کا اعلان کرتا ہے تو اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں اور موسیقی سے لطف اندوز ہوں۔ اِس کے بعد گیت اور دُعا میں شرکت کرنے کے لئے تیار رہیں۔‏

۵.‏ ہمارا خاندان پروگرام سے بھرپور فائدہ کیسے اُٹھا سکتا ہے؟‏

۵ کنونشن کے دوران اگر خاندان کے افراد اکٹھے بیٹھتے ہیں تو والدین کے لئے اپنے بچوں پر نظر رکھنا اور اِس بات کا دھیان رکھنا ممکن ہوگا کہ وہ توجہ سے پروگرام سن رہے ہیں۔ (‏است ۳۱:‏۱۲)‏ سب کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ جب بائبل میں سے آیات پڑھنے کے لئے کہا جاتا ہے تو اپنی بائبل ضرور کھولیں۔ اِس کے علاوہ، مختصر نوٹس لینا بھی آپ کو توجہ سے سننے میں مدد دے گا۔ بعدازاں، یہ نوٹس آپ کو تقاریر کے اہم نکات کی دہرائی کرنے میں مدد دیں گے۔ جب پروگرام جاری ہے تو غیرضروری طور پر اپنی سیٹ سے اُٹھ کر باہر جانے اور اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کے ساتھ بات کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کے پاس موبائل فون ہے تو پروگرام کے دوران اِسے بند رکھیں تاکہ آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی توجہ سے سن سکیں۔ ہر روز پروگرام ختم ہونے کے بعد دوسروں کے ساتھ دلچسپ نکات پر بات‌چیت کریں۔‏

۶.‏ ہمارے کنونشنوں کا ایک شاندار پہلو کیا ہے، اور ہم اس سے کیسے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟‏

۶ ڈسٹرکٹ کنونشن پر ہمارے پاس اپنے بہن‌بھائیوں کے لئے ایسی محبت دکھانے کا انمول موقع ہوتا ہے جو دُنیا کے لوگوں میں نظر نہیں آتی ہے۔ (‏زبور ۱۳۳:‏۱-‏۳؛‏ مر ۱۰:‏۲۹، ۳۰‏)‏ کھانے کے وقفے میں اُن لوگوں سے ملنے کی کوشش کریں جو پروگرام کے دوران آپ کے اردگرد بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ صرف اُسی صورت میں ممکن ہے اگر آپ باہر جا کر کھانا کھانے کی بجائے اپنے ساتھ ہلکاپھلکا کھانا لاتے ہیں۔ ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے ایسے موقعوں کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔—‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۷.‏ کنونشن کے لئے اپنے لباس کا انتخاب کرتے وقت ہمیں کیوں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے؟‏

۷ لباس:‏ یہ بات قابلِ‌غور ہے کہ یہوواہ خدا نے اسرائیلی قوم کو دوسرے لوگوں سے فرق نظر آنے کے لئے اپنے لباس کے کناروں پر جھالر اور آسمانی رنگ کی ڈوری ٹاکنے کا حکم دیا تھا۔ (‏گن ۱۵:‏۳۷-‏۴۱)‏ یہ اُن کے لئے اِس بات کی واضح یاددہانی تھی کہ اُنہیں یہوواہ خدا کی پرستش کرنے کے لئے دوسرے لوگوں سے الگ کِیا گیا ہے۔ آجکل بھی کنونشنوں پر ہمارا حیادار لباس ہمیں دُنیا سے الگ ظاہر کرتا ہے۔ جب بہن‌بھائی پروگرام کے بعد کھانے کے لئے باہر جاتے ہیں تو یہ دوسرے لوگوں کے لئے زبردست گواہی کا کام دیتا ہے۔ لہٰذا، جو کپڑے آپ نے کنونشن پر پہننے ہیں اُن کی تیاری کے سلسلے میں خاص احتیاط برتیں۔‏

۸.‏ ہم کنونشن کے علاقے میں دوسروں کو کیسے گواہی دے سکتے ہیں؟‏

۸ گواہی دیں:‏ اچھی منصوبہ‌سازی ہمیں کنونشن والے علاقے میں لوگوں کو گواہی دینے کے قابل بنائے گی۔ مثال کے طور پر، جب ایک بھائی پروگرام کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں گیا تو اُس نے اپنے کنونشن بیج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ویٹر سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپ نے لوگوں کو یہ بیج لگائے دیکھا ہے؟“‏ ویٹر نے جواب دیا کہ اُس نے دیکھا تو ہے مگر یہ نہیں جانتا ہوں کہ اِس کا مقصد کیا ہے۔ اِس طرح گفتگو شروع ہوگئی اور اُس بھائی نے ویٹر کو کنونشن پر آنے کی دعوت دی۔‏

۹.‏ ہم ضیافت کا بندوبست کرنے والے خدا یہوواہ کے لئے شکرگزاری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

۹ اگرچہ کنونشن پر ہمارے بھائی تقاریر، انٹرویوز اور مظاہرے پیش کرتے ہیں لیکن اصل میں اِس سالانہ روحانی ضیافت کا بندوبست کرنے والا ہمارا آسمانی باپ یہوواہ خدا ہے۔ (‏یسع ۶۵:‏۱۳، ۱۴‏)‏ ہم ہر روز کنونشن پر حاضر ہونے اور وہاں پیش کی جانے والی روحانی خوراک سے پوری طرح فائدہ اُٹھانے سے یہوواہ خدا کے لئے شکرگزاری ظاہر کرتے ہیں۔ کیا آپ نے کنونشن کے سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں؟‏

‏[‏صفحہ ۶، ۷ پر بکس]‏

ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں

▪ پروگرام کے اوقات:‏ تینوں دن کنونشن کا پروگرام صبح ۲۰:‏۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:‏۸ بجے کھول دئے جائیں گے۔ باوقار طریقے سے پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے ہم سب کو موسیقی شروع ہوتے ہی اپنی‌اپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے۔ جمعے اور ہفتے کو پروگرام کا اختتام شام ۵۵:‏۴ پر اور اتوار کو ۰۰:‏۴ بجے ہوگا۔ جہاں تک انٹرنیشنل کنونشن کا تعلق ہے تو پروگرام جمعرات کو دوپہر ۲۰:‏۱ پر شروع ہوگا اور شام ۵۵:‏۴ پر ختم ہوگا۔‏

▪ پارکنگ:‏ کنونشن پر پارکنگ کی سہولت موجود ہوگی۔ یہاں آنے والوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کے تحت بغیر کسی معاوضے کے گاڑی پارک کرنے کے لئے جگہ دی جائے گی۔ پارکنگ کی جگہ محدود ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اچھے طریقے سے پارک کریں تاکہ زیادہ لوگ اِس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں۔‏

▪ نشست محفوظ کرنا:‏ نشستیں صرف آپ کی گاڑی میں سفر کرنے والوں یا آپ کے ساتھ گھر میں رہنے والے افراد کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔‏

▪ دوپہر کا کھانا:‏ برائے‌مہربانی دوپہر کے وقفے میں کھانے کے لئے باہر جانے کی بجائے کھانا ساتھ لے کر آئیں۔ اِس کے علاوہ، پانی کا چھوٹا سا کولر ساتھ لائیں جسے آسانی سے سیٹ کے نیچے رکھا جا سکتا ہے۔ کنونشن کی جگہ پر بہت بڑےبڑے کولر اور شیشے کے برتن لانے کی اجازت نہیں ہے۔‏

▪ عطیات:‏ ہم اپنے کنگڈم ہال یا کنونشن پر عالمگیر کام کے لئے رضاکارانہ عطیات ڈالنے سے ڈسٹرکٹ کنونشن پر کئے جانے والے مختلف انتظامات کے لئے اپنی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ کنونشن پر چیک کی صورت میں دئے جانے والے عطیات ”‏واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“‏ کے نام ہونے چاہئیں۔‏

▪ حادثات اور ہنگامی صورتحال:‏ معمولی نوعیت کے معاملات میں بھی ہنگامی صورتحال کی نگرانی کرنے والے شعبے سے رابطہ کِیا جاتا ہے۔ تاہم، کنونشن کی جگہ پر اگر کوئی طبّی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو برائے‌مہربانی اپنے قریبی حاضرباش کو بتائیں۔ وہ اِس کی بابت فوری طور پر ابتدائی طبّی امداد کے شعبے کو مطلع کرے گا تاکہ اِس شعبے میں موجود تجربہ‌کار عملہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مناسب مدد فراہم کر سکے۔‏

▪ ریکارڈنگ:‏ کسی بھی طرح کی ریکارڈنگ کرنے کے لئے آلات کو ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ نہ جوڑیں۔ اُنہیں اِس طرح استعمال کریں جس سے دوسرے پریشان نہ ہوں۔‏

▪ خوشبوؤں کا استعمال:‏ ہمارے زیادہ‌تر کنونشن مختلف ہالز میں منعقد ہوتے ہیں جوکہ عموماً ہوادار نہیں ہوتے۔ بعض اشخاص کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی یا اِسی طرح کے دیگر مسائل ہوتے ہیں۔ لہٰذا، اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیز خوشبویں استعمال کرنے سے گریز کریں۔—‏۱-‏کر ۱۰:‏۲۴‏۔‏

▪ براہِ‌مہربانی ملاقات کیجئے:‏ کنونشن پر غیررسمی گواہی کے نتیجے میں دکھائی جانے والی دلچسپی کی بابت تمام معلومات کو براہِ‌مہربانی ملاقات کیجئے (‏43-‏S)‏ فارم پر درج کِیا جانا چاہئے۔ مبشروں کو کنونشن پر اپنے ساتھ ایک یا دو فارم لے کر آنے چاہئیں۔ اِس فارم کو پُر کرنے کے بعد بُک روم کے حوالہ کر دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جانے کے بعد سیکرٹری کو دے دیں۔‏

▪ ہوٹل:‏ (‏۱)‏ برائے‌مہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کرائیں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کے رہنے کی اجازت ہے اُس سے تجاوز نہ کریں۔ (‏۲)‏ اگر آپ اپنی بکنگ کینسل کرنا چاہتے ہیں تو ہوٹل کے عملے کو فوری طور پر مطلع کریں۔ (‏۳)‏ سامان اُٹھانے والی ٹرالی کو اُسی وقت لیں جب آپ اِسے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اِسے فوراً واپس کر دیں تاکہ دوسرے بھی استعمال کر سکیں۔ (‏۴)‏ اگر ہوٹل کے کمروں میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں تو وہاں کھانا نہ پکائیں۔ (‏۵)‏ آپ کے لئے مختلف خدمات انجام دینے والے ملازم کو ٹپ ضرور دیں۔ (‏۶)‏ ہوٹل میں مہمانوں کے لئے فراہم‌کردہ ناشتے، کافی یا آئس‌کریم وغیرہ میں سے اُتنا ہی لیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں۔ (‏۷)‏ ہوٹل کے سٹاف کے ساتھ بات‌چیت کرتے وقت ہمیشہ رُوح کے پھل ظاہر کریں۔ کیونکہ ہوٹل کا عملہ مہمانوں کی بڑی تعداد کی دیکھ‌بھال کر رہا ہوتا ہے اِس لئے وہ یقیناً ہمارے اچھے رویے، تحمل اور مہربانی کی قدر کریں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں