سوالی بکس
▪ یہوواہ کے گواہوں کی لیگل کارپوریشنز اپنے لئے جو لوگو استعمال کرتی ہیں کیا کلیسیائیں یا کلیسیا کے مختلف افراد اُسے استعمال کر سکتے ہیں؟
لوگو سے مُراد ایک ایسا علامتی نشان ہے جسے خاص پہچان کے لئے استعمال کِیا جاتا ہے۔ واچ ٹاور کا لوگو واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیہ اور دیگر ایسی کارپوریشنز کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں تنظیم استعمال کرتی ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیا خطوکتابت کے لئے جو کاغذ استعمال کرتی ہے اُس پر بائبل کی تصویر ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کی دیگر کارپوریشنز مختلف لوگو استعمال کرتی ہیں۔
اِس لئے کلیسیاؤں اور اِن سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کو اپنے کنگڈم ہالز، اِن پر لگے ہوئے بورڈز، لیٹرہیڈز اور دیگر چیزوں پر تنظیم کے لوگوز اور نام استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ جب کوئی کلیسیا تنظیم کے لوگو یا اِس کی مختلف علامتیں استعمال کرتی ہے تو سرکاری حکام، مبشروں اور دیگر لوگوں کے ذہنوں میں یہ شک پیدا ہو سکتا ہے کہ کیا یہ کلیسیا قانونی طور پر تنظیم کے اداروں کے ساتھ وابستہ ہے یا نہیں۔ اِسی طرح خطوکتابت کے سلسلے میں بھی یہ غلطفہمی پیدا ہو سکتی ہے کہ شاید یہ عالمی ہیڈکواٹرز یا برانچ دفتر کی طرف سے ہے۔
مستقبل میں واچ ٹاور لوگو جیسے علامتی نشان کنگڈم ہال پروجیکٹس کے لئے بھی استعمال نہیں کئے جانے چاہئیں خواہ کنگڈم ہال واچ ٹاور کی ملکیت ہی کیوں نہ ہو۔ جن کلیسیاؤں کے کنگڈم ہالز پر اِس وقت یہ لوگو ہے اُن سے سائن یا ڈیزائن میں فوری طور پر کسی طرح کی تبدیلی کا تقاضا نہیں کِیا جاتا۔ کیونکہ ایسی تبدیلیوں کے لئے کافی ردوبدل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ بہت زیادہ وقت، محنت اور اخراجات بھی ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اگر معمولی تبدیلی کی ضرورت ہے اور زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی تو لوگو ہٹانے پر غور کِیا جا سکتا ہے۔ بصورتِدیگر عمارت کی دوبارہ مرمت کرتے وقت بھی ایسا کِیا جا سکتا ہے۔