سال کی اہمترین تقریب کے لئے تیاری کریں
یسوع مسیح کے پیروکار اُس کی موت کی یادگاری کی تقریب منانے کو ایک بہت بڑا شرف سمجھتے ہیں۔ (لو ۲۲:۱۹) ہم اِس اہم تقریب کو منانے کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟
▪ وقت اور جگہ: سب کو اِس بات سے آگاہ کریں کہ یادگاری کی تقریب کس جگہ پر اور کتنے بجے منعقد ہوگی۔ اگر ایک سے زیادہ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کریں گی تو یہ بہت اہم ہے کہ حاضرین وقت پر پہنچیں اور کنگڈم ہال کو خالی کرتے وقت اِس بات کا خیال رکھا جائے کہ دھکمپیل نہ ہو۔ کوشش کریں کہ دروازوں، برآمدوں، فٹپاتھوں اور پارکنگ کی جگہ پر لوگوں کا ہجوم جمع نہ ہو۔
▪ دعوتنامے: کیا تمام مبشروں کو مُنادی کے کام میں تقسیم کرنے کے لئے دعوتنامے دئے گئے ہیں؟ کیا آپ اِس دعوتنامے کو اچھی طرح سے پڑھ چکے ہیں؟ کیا آپ نے سوچ لیا ہے کہ آپ یہ دعوتنامے کیسے پیش کریں گے اور کیا آپ اِس پیشکش کی مشق کر چکے ہیں؟ آپ یہ دعوتنامہ کس کس کو پیش کریں گے؟ کوشش کریں کہ تمام دعوتنامے کلیسیا کے علاقے میں تقسیم کر دئے جائیں۔
▪ دوسروں کی مدد کریں: کئی ایسے لوگوں کے لئے جو ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتے ہیں اور ہمارے بعض بہنبھائیوں کے لئے بھی کنگڈم ہال تک پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے کونسے بندوبست کئے گئے ہیں؟
▪ روٹی اور مے: روٹی اور مے کو سورج غروب ہونے سے پہلے پیش نہ کریں۔ ایسے ممسوح بہنبھائی جو معذوری یا بیماری کی وجہ سے اِس تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے اُن کے لئے روٹی اور مے پیش کرنے کا بندوبست کریں۔ موزوں روٹی اور مے کا پہلے ہی سے انتظام کر لیں۔—فروری ۱۵، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۴ اور ۱۵، پیراگراف ۱۴ اور ۱۷ کو دیکھیں۔
▪ کنگڈم ہال: یادگاری کی تقریب کے لئے منتخب کی گئی جگہ کو وقت سے پہلے اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ پلیٹیں، گلاس، مناسب میز اور میز پوش پہلے ہی سے ہال میں پہنچا دیں اور اِن کو قرینہ سے لگا دیں۔ اگر یادگاری کی تقریب کنگڈم ہال کی بجائے کسی اَور جگہ منعقد کی جائے گی تو اِس بات کا خیال رکھیں کہ وہاں کا ساؤنڈ سسٹم ٹھیک طرح سے کام کر رہا ہو تاکہ حاضرین کو تقریر صاف سنائی دے۔ حاضرباشوں اور مے اور روٹی پیش کرنے والے بھائیوں کا پہلے ہی سے انتخاب کر لیں اور اُنہیں اپنی اپنی ذمہداریوں سے آگاہ کریں۔ اُنہیں بتائیں کہ تقریب کو کیسے ترتیب دیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ اُنہیں اِس بات کی یاد دلائیں کہ اُنہیں تقریب کے لئے مناسب لباس پہننا چاہئے۔
یسوع مسیح کی موت کی یادگاری سال کی اہمترین تقریب ہے۔ ہم اِس تقریب کے لئے ذاتی طور پر اور کلیسیا کے طور پر تیاری کرنا چاہتے ہیں۔ یہوواہ خدا اُن لوگوں کو اپنی برکات سے نوازتا ہے جو اِس بات کی قدر کرتے ہیں کہ اُس نے اپنے پیارے بیٹے یسوع مسیح کو ہمارے لئے قربان کر دیا۔