یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کے لئے خاص مہم!
۱. مارچ ۲۱، ۲۰۰۹ سے دُنیابھر میں تمام مبشر کس خاص مہم میں حصہ لیں گے، اور کیوں؟
۱ یہوواہ خدا نے انسانوں کے لئے جو عظیم محبت ظاہر کی اُس کے لئے شکرگزاری کے اظہار میں پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ اپریل ۹، ۲۰۰۹ بروز جمعرات کو باہم جمع ہوں گے۔ (روم ۵:۶-۸) ہم اُمید کرتے ہیں کہ دلچسپی رکھنے والے لاکھوں لوگ بھی یسوع مسیح کی موت کی یادگاری پر ہمارے ساتھ حاضر ہوں گے۔ مارچ ۲۱ سے دُنیابھر میں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کے لئے خاص دعوتنامے تقسیم کئے جائیں گے۔
۲. دعوتنامہ پیش کرتے وقت آپ کو کونسی باتیں یاد رکھنی چاہئیں؟
۲ اِن باتوں کو یاد رکھیں: دعوتنامے پر دی گئی تصویروں، سوالوں اور صحائف کا استعمال کریں۔ مثال کے طور پر، آپ پہلے صفحہ پر دی گئی تصویر دکھاتے ہوئے کچھ یوں کہہ سکتے ہیں: ”مَیں آپ کو یسوع مسیح کی موت کی یادگاری پر حاضر ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں جو اپریل ۹، ۲۰۰۹ بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔“ اِس کے بعد دعوتنامے کے عنوان اور اِس کے نیچے دئے گئے سوالوں پر توجہ دلائیں۔ صاحبِخانہ کو یہ بات خاص طور پر بتائیں کہ وہ اپنے خاندان اور دیگر لوگوں کو بھی اپنے ساتھ لا سکتا ہے۔
۳. مہم کے دوران لوگوں کو دعوتنامے پیش کرنے کے بعد آپ کیا کر سکتے ہیں؟
۳ اگر آپ کی کلیسیا کے پاس زیادہ علاقہ ہے تو بزرگ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے دروازے پر دعوتنامے چھوڑنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کو دعوتناموں کے ساتھ رسالے بھی پیش کریں۔ اپنی دوبارہ ملاقاتوں، بائبل مطالعوں، رشتےداروں، ہمجماعتوں، ساتھی کارکنوں، پڑوسیوں اور واقفکاروں کو ضرور دعوت دیں۔ پچھلے سال، ایک بہن نے اپنے ۳۰ رشتےداروں کو دعوت دی اور وقتاًفوقتاً اُنہیں اِس موقع کی اہمیت کے بارے میں بتاتی رہی۔ ذرا اُس کی خوشی کا تصور کریں جب اُن میں سے ۲۵ لوگ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری پر حاضر ہوئے۔ بعدازاں اُن میں سے چار نے بائبل کا مطالعہ شروع کر دیا۔
۴. ہمیں ابھی سے کونسے منصوبے بنانے چاہئیں، اور کیوں؟
۴ ابھی سے منصوبہسازی کریں: بہت سے مبشر مارچ اور اپریل کے دوران اپنی خدمت کو بڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے یا بائبل مطالعے روحانی طور پر ترقی کر رہے ہیں تو یہ اُن کے لئے غیربپتسمہیافتہ مبشر بننے کا اچھا موقع ہو سکتا ہے۔ پس اب وقت ہے کہ آپ اِس مہم میں بھرپور حصہ لینے کے لئے منصوبہسازی کریں جس کے ذریعے لوگوں کو محبت کے دو عظیم اظہارات کے بارے میں بتایا جائے گا۔—یوح ۳:۱۶؛ ۱۵:۱۳۔