نئے اشخاص کو مخالفت کا سامنا کرنے کے لئے تیار کریں
۱ جب لوگ بائبل کا مطالعہ کرنا شروع کرتے اور ”دینداری کے ساتھ زندگی گذارنا“ چاہتے ہیں تو شیطان اُن کی بہت زیادہ مخالفت کرتا ہے۔ (۲-تیم ۳:۱۲) یہ مخالفت ساتھی کارکنوں، ہم جماعتوں اور پڑوسیوں کی طرف سے آ سکتی ہے۔نئے اشخاص کو خاص طور پر اُس وقت زیادہ مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے جب قریبی رشتہدار اُن کی مخالفت کرنے لگتے ہیں۔—متی ۱۰:۲۱؛ مر ۳:۲۱۔
۲ مخالفت کی پیشینگوئی کی گئی تھی: نئے اشخاص کے لئے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ اذیت کا آنا یقینی ہے اور یہ اِس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ یسوع مسیح کے سچے پیروکار ہیں۔ (یوح ۱۵:۲۰) بعض اوقات، لوگ یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں غلط نظریات رکھنے کی وجہ سے اُن کی مخالفت کرتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہوواہ خدا کی فرمانبرداری کرنے اور یسوع مسیح کے پیروکار ہونے کی وجہ سے بےعزت کِیا جانا ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ (اعما ۵:۲۷-۲۹، ۴۰، ۴۱) نئے اشخاص کو اِس بات کی یقیندہانی کرائیں کہ اُنہیں یہوواہ کی پُرمحبت حمایت حاصل ہے۔ (زبور ۲۷:۱۰؛ مر ۱۰:۲۹، ۳۰) اُن کا وفادار رہنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ یہوواہ خدا کو اپنا حاکمِاعلیٰ تسلیم کرتے ہیں۔—امثا ۲۷:۱۱۔
۳ بائبل علم کا کردار: اپنے طالبعلموں پر واضح کریں کہ تمامتر مشکلات کے باوجود بائبل کا علم حاصل کرتے رہنا کتنا ضرور ی ہے۔ دراصل، مخالفت کے ذریعے شیطان یہ کوشش کرتا ہے کہ جوکچھ وہ سیکھ رہے ہیں اُن کے دلوں میں جڑ نہ پکڑے۔ (امثا ۴:۲۳؛ لو ۸:۱۳) لہٰذا، اُنہیں خدا کے کلام کا صحیح علم حاصل کرتے رہنا چاہئے تاکہ اُن کا ایمان مضبوط ہو جائے۔—زبور ۱:۲، ۳؛ کل ۲:۶، ۷۔
۴ برداشت کرنے کی اہمیت: ہر قسم کی مشکل صورتحال میں برداشت کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ اِس کے عمدہ نتائج نکل سکتے ہیں۔ (لو ۲۱:۱۶-۱۹) جب نئے اشخاص مخالفت کی برداشت کرتے ہیں تو اِس سے نہ صرف اُنہیں بلکہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ یوں وہ اِس بات کا تجربہ کر سکتے ہیں کہ کیسے یہوواہ اپنے وفادار خادموں کو بےشمار برکات سے نوازتا ہے۔—یعقو ۱:۱۲۔
۵ پولس رسول تھسلنیکے کے اپنے بھائیوں کی روحانی ترقی سے بہت خوش تھا۔ وہ خدا کا شکرگزار تھا کہ وہ بہت سے لوگوں کو پاککلام کی سچائیاں سکھانے کے قابل ہوا۔ (۲-تھس ۱:۳-۵) اگر ہم اپنے بائبل طالبعلموں کو مخالفت کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرتے اور برداشت کرنے میں مدد دیتے ہیں تو ہمیں بھی پولس رسول کی طرح خوشی اور اطمینان حاصل ہو سکتا ہے۔