رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی ستمبر ۱
”بیشتر لوگ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کے مستقبل کے بارے میں نااُمید ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۳۷:۱۱ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ پاک صحائف میں سے مستقبل کے بارےمیں اُمید فراہم کرتا ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”جیساکہ ۲-تیمتھیس ۳:۱-۴ میں بیان کِیا گیا ہے آپ کے خیال میں کیا ہم واقعی اخیر زمانہ میں رہ رہے ہیں؟ [پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] اخیر زمانہ کی نشاندہی کرنے والے واقعات پر غور کرنا بالکل معقول ہے کیونکہ اِن کا رُونما ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بہت جلد زمین کی حالتیں اچھی ہو جائیں گی۔ یہ رسالہ اِسی موضوع پر بات کرتا ہے۔“
مینارِنگہبانی ستمبر ۱
”بہتیرے مسیحی ہر روز دُعائے ربانی پڑھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اِس دُعا سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔ [متی ۶:۹، ۱۰ کو پڑھیں۔] کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہاں یسوع مسیح جس بادشاہی کا ذکر کر رہا ہے وہ کیا ہے؟ یہ مضمون آپ کو یہ جاننے میں مدد دے گا۔ صفحہ۶ کا مضمون دکھائیں۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”جب آپ مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں گے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۳۷:۱۱ کو پڑھیں۔] یہ بائبل کی اُن پیشینگوئیوں میں سے ایک ہے جو مستقبل کی بابت خدا کے وعدوں کے بارے میں بیان کرتی ہیں۔“ صفحہ۸سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔