کلیسیائی اجلاس کا نیا شیڈول
۱، ۲. جنوری ۲۰۰۹ سے اجلاسوں کے سلسلے میں کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟
۱ اپریل ۲۱-۲۷، ۲۰۰۸ کے ہفتے کے دوران پوری دُنیا میں ہماری کلیسیاؤں میں ایک خاص اعلان کِیا گیا تھا۔ ”یکم جنوری ۲۰۰۹ سے کلیسیائی کتابی مطالعہ اُسی روز منعقد کِیا جائے گا جب مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ کلیسیائی کتابی مطالعے کا نام بدل دیا جائے گا اور اِسے کلیسیائی بائبل مطالعہ کہا جائے گا۔“
۲ ہفتہوار اجلاس کے لئے شیڈول: یہ اجلاس گیت اور دُعا سمیت ۱ گھنٹہ ۴۵ منٹ کا ہوگا۔ اِس اجلاس کا آغاز گیت اور دُعا کے ساتھ ہوگا جس کے لئے ۵ منٹ مختص ہوں گے۔ اِس کے بعد ۲۵منٹ کے لئے کلیسیائی بائبل مطالعہ کِیا جائے گا۔ اِس کے فوراً بعد ۳۰منٹ کے لئے مسیحی خدمتی سکول منعقد کِیا جائے گا۔ اِس کے بعد خدمتی اجلاس کے آغاز میں گیت ہوگا جس کے لئے ۵منٹ مختص ہوں گے۔ خدمتی اجلاس کا دورانیہ ۳۵منٹ ہوگا۔ اجلاس کا اختتام گیت اور دُعا کے ساتھ ہوگا جس کے لئے ۵منٹ مختص ہوں گے۔ اِن اجلاسوں کی تیاری میں آپ کی مدد کرنے کے لئے کلیسیائی بائبل مطالعہ، مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس کے لئے شیڈول ہر ماہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع کِیا جائے گا۔
۳. کلیسیائی بائبل مطالعہ کس طرح منعقد کِیا جائے گا؟
۳ کلیسیائی بائبل مطالعہ: یہ اجلاس مینارِنگہبانی کے مطالعے کی طرح منعقد کِیا جائے گا۔ اجلاس کے شروع میں پچھلے ہفتے زیرِبحث آنے والے مواد کی دُہرائی نہیں کی جائے گی۔ اِس کے برعکس، اجلاس مختصر سے تعارف کے ساتھ شروع کِیا جائے گا۔ یوں تمام حاضرین کو مختصر تبصرے پیش کرنے کے لئے کافی وقت مل جائے گا۔ صدارتی نگہبان اِس بات کا خیال رکھے گا کہ اِس اجلاس کے لئے ہر ہفتے مختلف بزرگوں کو استعمال کِیا جائے۔
۴. خدمتی اجلاس میں کونسی تبدیلی کی جائے گی؟
۴ خدمتی اجلاس: خدمتی اجلاس پہلے کی طرح منعقد ہوگا لیکن اِس میں پیش کئے جانے والے حصے مختصر ہوں گے۔ اعلانات کا حصہ عام طور پر ۵منٹ کا ہوگا۔ اِس وقت کو ضروری اعلانات اور برانچ کی طرف سے خاص خطوط پڑھنے کیلئے استعمال کِیا جائے گا۔ مُنادی کا بندوبست، صفائی کا شیڈول، حسابی رپورٹ اور برانچ کی طرف سے بھیجے جانے والے معمول کے خط پلیٹفارم سے نہیں پڑھے جائیں گے بلکہ اِنہیں نوٹسبورڈ پر لگا دیا جائے گا تاکہ بہنبھائی اِنہیں پڑھ سکیں۔ جن بہنبھائیوں کو مختلف حصے دئے جائیں گے اُنہیں اچھی تیاری اور وقت کی پابندی کرنے کیساتھساتھ فراہمکردہ ہدایات پر بھی عمل کرنا چاہئے۔
۵. سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران کلیسیائی اجلاس کا شیڈول کیا ہوگا؟
۵ سرکٹ اوورسیئر کا دورہ: سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران ہفتہوار شیڈول میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ منگل کو گیت کے بعد مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس منعقد ہوگا۔ اِس کے بعد ۳۰ منٹ کے لئے سرکٹ اوورسیئر تقریر پیش کرے گا۔ سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران کلیسیائی بائبل مطالعہ کسی اَور دن منعقد کِیا جائے گا جیساکہ آجکل ہوتا ہے۔ اُس دن سب سے پہلے کلیسیائی بائبل مطالعہ ہوگا اِس کے بعد گیت اور پھر سرکٹ اوورسیئر کی خدمتی تقریر ہوگی۔ اجلاس کا اختتام گیت اور دُعا کے ساتھ کِیا جائے گا۔
۶. گروپ اوورسیئر کونسی خدمت انجام دے گا؟
۶ اجلاس برائے میدانی خدمت: بزرگوں کی جماعت میدانی خدمت کے گروپوں کی دیکھبھال کرنے اور اِن گروپوں سے تعلق رکھنے والے بہنبھائیوں کی فرداًفرداً گلّہبانی کرنے کیلئے گروپ اوورسیئر کا بندوبست کرے گی۔ جب اِس خدمت کو انجام دینے کے لئے کسی خدمتگزار خادم کو مقرر کِیا جائے گا تو اُسے ”گروپ سرونٹ“ کہا جائے گا۔
۷. کلیسیائی اجلاس کے نئے شیڈول سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟
۷ جیسا کہ پہلے بیان کِیا گیا ہے اِس اجلاس کے ذریعے ہم معلوماتی اور حوصلہافزا روحانی ضیافت سے لطف اُٹھانے کے قابل ہوں گے۔ یہ ہمیں نہ صرف مؤثر مُناد اور اُستاد بننے کے لئے تربیت دے گا بلکہ خدمتگزاری میں زیادہ پھلدار بننے میں بھی مدد دے گا۔—افس ۴:۱۳، ۱۴؛ ۲-تیم ۳:۱۷۔
۸. پیشگی تیاری ہمیں اور دوسروں کو کیسے فائدہ پہنچائے گی؟
۸ اِن اجلاسوں کی پیشگی تیاری کرنے سے ہم ہر اجلاس کے دوران اُجاگر کئے جانے والے اہم نکات پر توجہ دینے کے قابل ہوں گے۔ ہم سب کو تبصرہ کرنے کا موقع ملے گا جس سے ہم ایکدوسرے کی حوصلہافزائی کر سکیں گے۔ (روم ۱:۱۱، ۱۲؛ عبر ۱۰:۲۴) پس ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ہم ”حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں“ لائیں اور ’اپنی ترقی سب پر ظاہر کریں۔‘—۱-تیم ۴:۱۵؛ ۲-تیم ۲:۱۵۔
۹. ہمارا عزم کیا ہونا چاہئے، اور کیوں؟
۹ ہم اپنے کلیسیائی اجلاسوں کے سلسلے میں ہونے والی اِس نمایاں تبدیلی سے بہت خوش ہیں۔ دُعا ہے کہ ہم سب ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کی طرف سے فراہمکردہ راہنمائی سے فائدہ اُٹھائیں اور جب ہمارا عظیم چرواہا ہمیں جلد آنے والی بڑی ”مصیبت“ کے لئے تیار کرتا ہے تو اُس کی قربت میں رہنے کی کوشش کریں۔—متی ۲۴:۲۱، ۴۵؛ عبر ۱۳:۲۰، ۲۱؛ مکا ۷:۱۴۔