رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اگست ۱
”ہم سب اپنے عزیزوں کی موت کے باعث غمزدہ ہوتے ہیں۔آپکے خیال میں کیا بائبل ایسی صورتحال میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۵۵:۲۲کو پڑھیں۔] یہ رسالہ اِس غم پر قابو پانے کے لئے بائبل میں سے عملی مشورت پیش کرتا ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”جیساکہ ۲-تیمتھیس ۳:۱-۴ میں بیان کِیا گیا ہے آپ کے خیال میں کیا ہم واقعی اخیر زمانہ میں رہ رہے ہیں؟ [پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] اخیر زمانہ کی نشاندہی کرنے والے واقعات پر غور کرنا بالکل معقول ہے کیونکہ اِن کا رُونما ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بہت جلد زمین کی حالتیں اچھی ہو جائیں گی۔ یہ رسالہ اِسی موضوع پر بات کرتا ہے۔“
مینارِنگہبانی ستمبر ۱
”بیشتر لوگ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کے مستقبل کے بارے میں نااُمید ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۳۷:۱۱کو پڑھیں۔] یہ رسالہ پاک صحائف میں سے مستقبل کے سلسلے میں اُمید فراہم کرتا ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”جب آپ مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں گے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور۳۷:۱۱ کو پڑھیں۔] یہ بائبل کی اُن پیشینگوئیوں میں سے ایک ہے جو مستقبل کی بابت خدا کے وعدوں کے بارے میں بیان کرتی ہیں۔“ صفحہ ۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔