موسمِگرما میں روحانی کارگزاریوں میں بڑھچڑھ کر حصہ لیں
۱ موسمِگرما میں ہمارے پاس مختلف کارگزاریوں میں حصہ لینے کا موقع ہوتا ہے۔ ہم میں سے بیشتر سال کے اِن مہینوں کے دوران وقت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے بہت سے کام نپٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری روحانی کارگزاریاں متاثر نہ ہوں تو ہمیں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔—فل ۳:۱۶۔
۲ سکول سے چھٹیوں کے دوران آپ کے پاس یقیناً کافی وقت ہوگا۔ کیا آپ نے اِس دوران مُنادی میں زیادہ حصہ لینے کی بابت سوچا ہے؟ بہتیرے بہن بھائیوں کے لئے گرمیوں کی چھٹیاں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے کا بہترین وقت ہوتی ہیں۔ امدادی پائنیرنگ اکثر مسیحی خدمت کے دیگر حلقوں میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ خاندان کے طور پر ملکر مُنادی میں زیادہ وقت صرف کرنے سے آپ حقیقی خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔ پس کیا آپ مُنادی میں زیادہ وقت صرف کرنے کے قابل ہیں؟ کیونکہ زیادہ دیر تک روشنی رہنے کی وجہ سے بیشتر بہن بھائی شام کے اوقات میں منعقد کئے جانے والے مُنادی کے گروپوں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
۳ چھٹیاں روحانی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کے مواقع: کیا آپ چھٹیوں میں کہیں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیا آپ نے وہاں بھی اجلاسوں پر حاضر ہونے کا منصوبہ بنایا ہے؟ کیا آپ نے اُس شہر میں رہنے والے بہنبھائیوں کے ساتھ مُنادی کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ جی ہاں، چھٹیاں گزارنے کا منصوبہ بناتے وقت اِن باتوں کو ذہن میں رکھنا آپ کے لئے اور دوسروں کے لئے بھی فائدہمند ثابت ہو سکتا ہے۔ (روم ۱:۱۱، ۱۲) علاوہ ازیں، کیا آپ سفر کے دوران گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہیں گے؟ توپھر اپنی بائبل اور کچھ لٹریچر ضرور ساتھ رکھیں۔ اپنے فارغ وقت میں سے کچھ وقت بائبل کا مطالعہ کرنے اور مسیحی مطبوعات کی پڑھائی کرنے کے لئے استعمال کریں۔ یاد رکھیں کہ اگرچہ ہمیں کبھیکبھار اپنی ملازمت سے چھٹی کرنی پڑتی ہے تو بھی ہم یہوواہ کی خدمت سے کبھی چھٹی کرنا نہیں چاہتے۔
۴ سچ ہے کہ موسمِ گرما میں ہماری مصروفیات بڑھ سکتی ہیں لیکن اِنہیں اپنی بادشاہتی خدمت کے اچھے شیڈول پر اثرانداز نہ ہونے دیں۔ اِس موسم کے دوران آپ کو خدمت کرنے کے جو بھی موقعے ملتے ہیں اُن سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ اپنے لئے روحانی نشانے قائم کریں اور اِن کے مطابق کام کرنے کی کوشش کریں۔—فل ۱:۱۰۔
۵ بائبل ہمیں نصیحت کرتی ہے: ”پس تُم کھاؤ یا پیو یا جو کچھ کرو سب خدا کے جلال کیلئے کرو۔“ (۱-کر ۱۰:۳۱) موسمِ گرما ہمیں مختلف طریقوں سے اِس نصیحت پر عمل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
۶ موسمِ گرما میں ہم نے بہت سے کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہوتا ہے۔ اِس لئے ہمیں اپنے وقت کو دانشمندی سے استعمال کرنا اور اِس سے بھر پور فائدہ اُٹھانا چاہئے۔ روحانی کاموں کو پہلا درجہ دینے سے ہم ’اپنی روشنی آدمیوں کے سامنے چمکا‘ رہے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ہمارے اچھے کاموں کو دیکھ کر اُن میں سے بعض کو یہوواہ خدا کو جلال دینے کی تحریک ملے۔ یہ سب کچھ صرف اِسی صورت میں ممکن ہے اگر ہم موسمِ گرما کے دوران دوسروں تک سچائی کا پیغام لے جانے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔—متی ۵:۱۶۔
۷ چھٹیاں غیررسمی گواہی دینے کے مواقع: چھٹیوں کے دوران سرگرمی کے ساتھ مُنادی میں حصہ لینے سے ہم میں سے بہتیروں کو ایمان افزا تجربات حاصل ہوئے۔ بہت سے بھائیوں کو سفر اور ہوٹل میں قیام کے دوران نیز دوسروں کے ساتھ باہر کھانا کھاتے وقت بڑی ہوشیاری کے ساتھ خدا کی بادشاہی کے بارے میں غیر رسمی گواہی دینے کی وجہ سے بیشمار برکات حاصل ہوئی ہیں۔ ایک بھائی نے سفر کے دوران ایک ایسے شخص سے خدا کی بادشاہی کے بارے میں گفتگو شروع کی جو سیاست کے موضوع پر ایک کتاب پڑھ رہا تھا۔ بعدازاں، اُس شخص نے برانچ آفس سے لٹریچر حاصل کِیا اور چند مہینے کے اندراندر اُس نے اپنے چرچ کو لکھ کر دے دیا کہ اب وہ اُن کا ممبر نہیں ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ اُس نے جو کچھ سیکھا تھا وہ بھی دوسروں کو بتانا شروع کر دیا۔
۸ اگر آپ بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پیشگی تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔ اپنی بائبل اور کچھ لٹریچر ضرور ساتھ رکھیں۔ آپ جہاں چھٹیاں گزارنے کے لئے جا رہے ہیں وہاں کی کلیسیا کے ساتھ مُنادی کرنے اور اجلاسوں پر حاضر ہونے کے لئے پہلے سے بندوبست بنائیں۔
۹ چھٹیاں پائنیر خدمت کرنے کے مواقع: ایسے بپتسمہ یافتہ نوجوان مبشر جو امدادی پائنیر خدمت کرنے کے لائق ہیں اُنہیں سکول کی چھٹیوں کے دوران اِس خدمت میں ضرور حصہ لینا چاہئے۔ بعض صورتوں میں سارا خاندان ملکر پائنیر خدمت کر سکتا ہے۔ اِس سے نہ صرف اُن کا خاندانی اتحاد بڑھے گا بلکہ وہ بہت زیادہ خوشی بھی حاصل کریں گے۔ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں میں خاندانوں کے اندر امدادی پائنیر خدمت کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
۱۰ موسمِ گرما کے دوران بہت سے کام مُنادی کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ لیکن دانا لوگ یقیناً دوسرے کاموں کی نسبت روحانی کارگزاریوں کو پہلا درجہ دیں گے۔ کیونکہ جب ہم مُنادی کے کام میں بھرپور شرکت کرتے ہیں تو اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اِن آخری ایام کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔