یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏08 ص.‏ 8-‏9
  • روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ ایک روحانی ضیافت کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • مسیح کی پیروی کرنے سے خدا کو جلال دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • یہوواہ کے منتظر رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • صوبائی اجتماع عبادت اور شکرگزاری کے موقعے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 7/‏08 ص.‏ 8-‏9

روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع

۱.‏ یہوواہ خدا اپنے لوگوں کی روحانی ضروریات کو کیسے پورا کرتا ہے؟‏

۱ یہوواہ خدا اپنے لوگوں کی روحانی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔ اگرچہ دُنیا میں زیادہ‌تر لوگ روحانی طور پر بھوکے ہیں لیکن ہمارے پاس روحانی خوراک کی افراط ہے۔ (‏یسع ۶۵:‏۱۳‏)‏ یہوواہ خدا جن مختلف طریقوں سے ہمیں روحانی خوراک فراہم کرتا ہے اُن میں سے ایک ہمارا سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن ہے۔ کیا آپ نے آنے والے ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏خدا کی رُوح سے ہدایت پائیں“‏ پر تمام دن حاضر ہونے کا بندوبست بنا لیا ہے؟ آپ کے لئے ایک بہت ہی پُرلطف اور غذائیت‌بخش روحانی ضیافت کا اہتمام کِیا گیا ہے۔‏

۲.‏ کنونشن کے لئے پہلے سے منصوبہ بنانے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

۲ پہلے سے منصوبہ بنائیں:‏ ”‏محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں۔“‏ (‏امثا ۲۱:‏۵‏)‏ لہٰذا، تینوں دن کنونشن پر حاضر ہونے کے منصوبے کو یقینی بنانے کے لئے اپنے مالک کے ساتھ ابھی سے چھٹی کی بات کر لیں۔ اگر آپ کو رہائش کی ضرورت ہوگی تو کیا آپ نے اِس کا بندوبست کر لیا ہے؟ آپ کو دوپہر کے کھانے کا بھی بندوبست کرنا ہوگا تاکہ باہر جانے کی بجائے بہن‌بھائیوں کے ساتھ کنونشن کی جگہ پر ملکر کھانا کھا سکیں۔ ہر روز کنونشن پر وقت سے پہلے پہنچنے کا بندوبست بنائیں تاکہ آپ کو جگہ بھی مل جائے اور آپ گیت اور دُعا میں بھی شامل ہو سکیں۔‏

۳.‏ کنونشن پر ہمیں کیسا لباس پہننا چاہئے؟‏

۳ ہمیں اِس بات کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے کہ جو کپڑے ہم کنونشن پر پہنیں گے وہ حیادار اور مناسب ہوں۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۹، ۱۰‏)‏ ڈسٹرکٹ کنونشنز ہمیں لوگوں کو گواہی دینے کا شاندار موقع فراہم کرتے ہیں۔ کنونشن کے موقع پر حیادار لباس پہننے اور اپنے کنونشن بیج لگانے سے ہم دوسروں سے فرق نظر آتے ہیں اور دیکھنے والوں پر اِس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔‏

۴.‏ کیا چیز ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو کنونشن سے بھرپور فائدہ اُٹھانے میں مدد دے گی؟‏

۴ توجہ سے سنیں:‏ یقیناً ہم اِس روحانی ضیافت پر پیش کی جانے والی تمام خوراک سے مستفید ہونا چاہیں گے!‏ (‏امثا ۲۲:‏۱۷، ۱۸‏)‏ جب بائبل سے آیات پڑھی جاتی ہیں تو ساتھ ساتھ اپنی بائبلیں کھول کر دیکھنے اور مختصر نوٹس لینے سے ہمیں پروگرام پر توجہ دینے اور انتشارِخیال سے بچنے میں مدد ملے گی۔ جب ہم شام کو گھر واپس آتے ہیں تو دوسروں کے ساتھ ملکر پروگرام کے خاص خاص نکات پر بات کرنے کے لئے اپنے نوٹس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ حالیہ سالوں میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ نوجوان کنونشن پر ملکر بیٹھتے ہیں اور سیشن کے دوران آپس میں باتیں کرتے ہیں یا پھر اپنے موبائل کے ذریعے پیغام بھیجنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اِس لئے اچھا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو دوسرے نوجوانوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہ دیں۔ اُنہیں اپنے ساتھ بٹھائیں اور خاندان کے طور پر ملکر پروگرام کو توجہ سے سنیں۔‏

۵.‏ ہم کنونشن کو اپنے لئے مزید دلچسپ کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

۵ بہن‌بھائیوں کی رفاقت سے لطف اُٹھائیں:‏ لذیذ کھانے کا مزہ اُس وقت دوبالا ہو جاتا ہے جب اِسے دوستوں کے ساتھ ملکر کھایا جاتا ہے۔ (‏امثا ۱۵:‏۱۷‏)‏ اِسی طرح کنونشن پر بہن‌بھائیوں کی رفاقت اِسے ہمارے لئے اَور زیادہ دلچسپ بنا دیتی ہے۔ اس لئے جب پروگرام میں وقفہ ہوتا ہے تو اچھا ہوگا کہ ہم دوسرے بہن‌بھائیوں اور نئے آنے والے لوگوں سے ملیں۔ (‏زبور ۱۳۳:‏۱‏)‏ جب چیئرمین موسیقی شروع ہونے سے پہلے ہمیں نشستوں پر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہے تو ہمیں بات‌چیت کو ختم کرکے فوراً اپنی اپنی نشست پر بیٹھ جانا چاہئے۔‏

۶.‏ اپنا ذاتی تجربہ بیان کریں کہ ہم کنونشن کی جگہ کے اردگرد رہنے والے لوگوں کو کیسے گواہی دے سکتے ہیں۔‏

۶ گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں:‏ کنونشنوں پر ہمیں عموماً گواہی دینے کا موقع ملتا ہے۔ بہت سے بہن‌بھائی جب پروگرام کے بعد ریسٹورانٹس میں جاتے ہیں تو ویٹرز اور دیگر لوگ اُن کے کنونشن بیج دیکھ کر اکثر اُن سے سوال کرتے ہیں۔ یوں بات‌چیت شروع کرنے اور شاندار طریقے سے گواہی دینے کا موقع مل جاتا ہے۔ سوال پوچھنے والے لوگوں کو جب کنونشن پر آنے کی دعوت دی گئی تو اُن میں سے کئی کنونشن پر حاضر ہوئے۔‏

۷.‏ ہمیں آنے والے ڈسٹرکٹ کنونشن پر کیوں حاضر ہونا چاہئے؟‏

۷ کنونشن پروگرام کو تیار کرنے، جگہ کا بندوبست کرنے، کنونشن کے مختلف شعبوں کو منظم کرنے اور کنونشن پر پیش کی جانے والی تقاریر تیار کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ اِس روحانی ضیافت کا اہتمام کرنے کے لئے جو محنت کی جاتی ہے اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا اپنے لوگوں کی فکر رکھتا ہے۔ دُعا ہے کہ ہم سب اِس کنونشن پر حاضر ہوکر اِس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں!‏ ایسی فراہمیوں سے محروم دُنیا کے برعکس ہم واقعی ”‏دل کی خوشی سے“‏ گا رہے ہوں گے۔—‏یسع ۶۵:‏۱۴‏۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر بکس]‏

ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں

▪ پروگرام کے اوقات:‏ تینوں دن کنونشن کا پروگرام صبح ۲۰:‏۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:‏۸ بجے کھول دئے جائیں گے۔ باوقار طریقے سے پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے ہم سب کو موسیقی شروع ہوتے ہی اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے۔ جمعے اور ہفتے کو پروگرام شام ۵۵:‏۴ پر اور اتوار کو شام ۰۰:‏۴ بجے ختم ہوگا۔‏

▪ پارکنگ:‏ کنونشن پر پارکنگ کی سہولت موجود ہوگی۔ یہاں آنے والوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کے تحت بغیر کسی معاوضے کے گاڑی پارک کرنے کے لئے جگہ دی جائے گی۔ اِس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کنونشن بیج کارڈز آپ کی شناخت کرائیں گے۔‏

▪ نشست محفوظ کرنا:‏ نشستیں صرف آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کرنے والوں یا آپ کے خاندان کے افراد کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔‏

▪ دوپہر کا کھانا:‏ برائے‌مہربانی دوپہر کے وقفے میں کھانے کے لئے باہر جانے کی بجائے کھانا ساتھ لے کر آئیں۔ اِس کے علاوہ، اپنے ساتھ پانی کا چھوٹا کولر لائیں جسے آپ آسانی سے اپنی سیٹ کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔ کنونشن کی جگہ پر بہت بڑے بڑے کولر، شیشے کے برتن اور الکحلی مشروبات لانے کی اجازت نہیں ہے۔‏

▪ عطیات:‏ ڈسٹرکٹ کنونشن پر کئے جانے والے مختلف انتظامات کے لئے اپنی قدردانی کا اظہار کرنے کے لئے ہم رضاکارانہ طور پر اپنے کنگڈم ہال میں یا کنونشن پر عالمگیر کام کے لئے عطیات ڈال سکتے ہیں۔ کنونشن پر چیک کی صورت میں دئے جانے والے عطیات ”‏واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“‏ کے نام ہونے چاہئیں۔‏

▪ حادثات اور ہنگامی صورتحال:‏ اگر کنونشن کی جگہ پر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو برائے‌مہربانی اپنے قریبی حاضرباش کو بتائیں۔ وہ اس کی بابت فوری طور پر ابتدائی طبّی امداد کے شعبے کو آگاہ کرے گا تاکہ اِس شعبے میں موجود تجربہ‌کار عملہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مناسب مدد فراہم کر سکے۔ بوقتِ‌ضرورت یہ شعبہ کسی قریبی ہسپتال سے بھی رُجوع کر سکتا ہے۔‏

▪ بچوں کی گاڑیاں:‏ بچوں کی کسی بھی طرح کی گاڑیاں کنونشن ہال میں نہ لائیں۔ البتہ چھوٹے بچوں کو سلانے یا لٹانے کے لئے والدین اپنی ساتھ والی نشست پر بچوں کا چھوٹا جھولا (‏کیری‌کوٹ)‏ رکھ سکتے ہیں۔‏

▪ خوشبوؤں کا استعمال:‏ ہمارے زیادہ‌تر کنونشن مختلف ہالز میں منعقد ہوتے ہیں۔ بعض اشخاص کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی ہے یا پھر وہ سانس کے دیگر مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا، اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیز خوشبویں استعمال کرنے سے گریز کریں۔—‏۱-‏کر ۱۰:‏۲۴‏۔‏

▪ فالو اَپ فارمز:‏ کنونشن پر غیررسمی گواہی کے نتیجے میں دکھائی جانے والی دلچسپی کی بابت تمام معلومات کو پلیز فالو اَپ (‎S-43‎) فارم پر درج کِیا جانا چاہئے۔ مبشروں کو کنونشن پر اپنے ساتھ ایک یا دو فارم لے کر آنے چاہئیں۔ اِس فارم کو پُر کرنے کے بعد بُک روم کے حوالہ کر دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جانے کے بعد سیکرٹری کو دے دیں۔‏

▪ ریسٹورانٹس:‏ ریسٹورانٹس میں بھی اپنے اچھے چال‌چلن سے یہوواہ کے نام کو جلال دیں۔ بہت سی جگہوں پر مختلف خدمات کے عوض ۱۵ سے ۲۰ فیصد ٹپ دینے کا رواج ہے۔‏

▪ ہوٹل:‏ (‏۱)‏ برائے‌مہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کرائیں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کے رہنے کی اجازت ہے اُس سے تجاوز نہ کریں۔ (‏۲)‏ اگر آپ اپنی بکنگ ختم کرتے ہیں تو ہوٹل کے عملے کو فوری طور پر مطلع کریں۔ (‏۳)‏ سامان اُٹھانے والی ٹرالی اُسی وقت لیں جب آپ اِسے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اِسے فوراً واپس کر دیں تاکہ دوسرے بھی استعمال کر سکیں۔ (‏۴)‏ اگر ہوٹل کے کمروں میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں تو وہاں کھانا نہ پکائیں۔ (‏۵)‏ آپ کے لئے مختلف خدمات انجام دینے والے ملازم کو ٹپ ضرور دیں۔ (‏۶)‏ ہوٹل میں مہمانوں کے لئے فراہم‌کردہ ناشتے، کافی یا آئس‌کریم وغیرہ میں سے اُتنا ہی لیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں۔ (‏۷)‏ ہوٹل کے سٹاف کے ساتھ بات‌چیت کرتے وقت ہمیشہ رُوح کے پھل ظاہر کریں۔ (‏۸)‏ کمرے کے کرایے کے حوالے سے جو لسٹ آپ کو فراہم کی گئی ہے اگر اُس سے زیادہ وصول کِیا جاتا ہے یا جو چیزیں آپ نے استعمال نہیں کیں اُن کے لئے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں تو برائے‌مہربانی فوری طور پر کنونشن پر رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے سے رابطہ کریں۔ (‏۹)‏ ہوٹل کے کمرے کے سلسلے میں درپیش کسی بھی طرح کے مسائل کے لئے رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے سے رجوع کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں