یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏08
  • ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 7/‏08

ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں

▪ پروگرام کے اوقات:‏ تینوں دن کنونشن کا پروگرام صبح ۲۰:‏۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:‏۸ بجے کھول دئے جائیں گے۔ باوقار طریقے سے پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے ہم سب کو موسیقی شروع ہوتے ہی اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے۔ جمعے اور ہفتے کو پروگرام شام ۵۵:‏۴ پر اور اتوار کو شام ۰۰:‏۴ بجے ختم ہوگا۔‏

▪ پارکنگ:‏ کنونشن پر پارکنگ کی سہولت موجود ہوگی۔ یہاں آنے والوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کے تحت بغیر کسی معاوضے کے گاڑی پارک کرنے کے لئے جگہ دی جائے گی۔ اِس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کنونشن بیج کارڈز آپ کی شناخت کرائیں گے۔‏

▪ نشست محفوظ کرنا:‏ نشستیں صرف آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کرنے والوں یا آپ کے خاندان کے افراد کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔‏

▪ دوپہر کا کھانا:‏ برائے‌مہربانی دوپہر کے وقفے میں کھانے کے لئے باہر جانے کی بجائے کھانا ساتھ لے کر آئیں۔ اِس کے علاوہ، اپنے ساتھ پانی کا چھوٹا کولر لائیں جسے آپ آسانی سے اپنی سیٹ کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔ کنونشن کی جگہ پر بہت بڑے بڑے کولر، شیشے کے برتن اور الکحلی مشروبات لانے کی اجازت نہیں ہے۔‏

▪ عطیات:‏ ڈسٹرکٹ کنونشن پر کئے جانے والے مختلف انتظامات کے لئے اپنی قدردانی کا اظہار کرنے کے لئے ہم رضاکارانہ طور پر اپنے کنگڈم ہال میں یا کنونشن پر عالمگیر کام کے لئے عطیات ڈال سکتے ہیں۔ کنونشن پر چیک کی صورت میں دئے جانے والے عطیات ”‏واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“‏ کے نام ہونے چاہئیں۔‏

▪ حادثات اور ہنگامی صورتحال:‏ اگر کنونشن کی جگہ پر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو برائے‌مہربانی اپنے قریبی حاضرباش کو بتائیں۔ وہ اس کی بابت فوری طور پر ابتدائی طبّی امداد کے شعبے کو آگاہ کرے گا تاکہ اِس شعبے میں موجود تجربہ‌کار عملہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مناسب مدد فراہم کر سکے۔ بوقتِ‌ضرورت یہ شعبہ کسی قریبی ہسپتال سے بھی رُجوع کر سکتا ہے۔‏

▪ بچوں کی گاڑیاں:‏ بچوں کی کسی بھی طرح کی گاڑیاں کنونشن ہال میں نہ لائیں۔ البتہ چھوٹے بچوں کو سلانے یا لٹانے کے لئے والدین اپنی ساتھ والی نشست پر بچوں کا چھوٹا جھولا (‏کیری‌کوٹ)‏ رکھ سکتے ہیں۔‏

▪ خوشبوؤں کا استعمال:‏ ہمارے زیادہ‌تر کنونشن مختلف ہالز میں منعقد ہوتے  ہیں۔  بعض اشخاص کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی ہے یا پھر وہ سانس کے دیگر مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا، اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیز خوشبویں استعمال کرنے سے گریز کریں۔—‏۱-‏کر ۱۰:‏۲۴‏۔‏

▪ فالو اَپ فارمز:‏ کنونشن پر غیررسمی گواہی کے نتیجے میں دکھائی جانے والی دلچسپی کی بابت تمام معلومات کو پلیز فالو اَپ ‏(‎S-43‎)‏ فارم پر درج کِیا جانا چاہئے۔ مبشروں کو کنونشن پر اپنے ساتھ ایک یا دو فارم لے کر آنے چاہئیں۔ اِس فارم کو پُر کرنے کے بعد بُک روم کے حوالہ کر دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جانے کے بعد سیکرٹری کو دے دیں۔‏

▪ ریسٹورانٹس:‏ ریسٹورانٹس میں بھی اپنے اچھے چال‌چلن سے یہوواہ کے نام کو جلال دیں۔ بہت سی جگہوں پر مختلف خدمات کے عوض ۱۵ سے ۲۰ فیصد ٹپ دینے کا رواج ہے۔‏

▪ ہوٹل:‏ (‏۱)‏ برائے‌مہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کرائیں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کے رہنے کی اجازت ہے اُس سے تجاوز نہ کریں۔ (‏۲)‏ اگر آپ اپنی بکنگ ختم کرتے ہیں تو ہوٹل کے عملے کو فوری طور پر مطلع کریں۔ (‏۳)‏ سامان اُٹھانے والی ٹرالی اُسی وقت لیں جب آپ اِسے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اِسے فوراً واپس کر دیں تاکہ دوسرے بھی استعمال کر سکیں۔ (‏۴)‏ اگر ہوٹل کے کمروں میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں تو وہاں کھانا نہ پکائیں۔ (‏۵)‏ آپ کے لئے مختلف خدمات انجام دینے والے ملازم کو ٹپ ضرور دیں۔ (‏۶)‏ ہوٹل میں مہمانوں کے لئے فراہم‌کردہ ناشتے، کافی یا آئس‌کریم وغیرہ میں سے اُتنا ہی لیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں۔ (‏۷)‏ ہوٹل کے سٹاف کے ساتھ بات‌چیت کرتے وقت ہمیشہ رُوح کے پھل ظاہر کریں۔ (‏۸)‏ کمرے کے کرایے کے حوالے سے جو لسٹ آپ کو فراہم کی گئی ہے اگر اُس سے زیادہ وصول کِیا جاتا ہے یا جو چیزیں آپ نے استعمال نہیں کیں اُن کے لئے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں تو برائے‌مہربانی فوری طور پر کنونشن پر رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے سے رابطہ کریں۔ (‏۹)‏ ہوٹل کے کمرے کے سلسلے میں درپیش کسی بھی طرح کے مسائل کے لئے رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے سے رجوع کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں