سوالی بکس
▪ یہوواہ کی خدمت کے لئے استعمال ہونے والی عمارتوں کا دَورہ کرتے وقت کس طرح کا لباس پہننا موزوں ہوگا؟
پوری دُنیا میں کنگڈم ہالز، اسمبلی ہالز، بیتایل ہومز اور برانچ دفاتر ایسی جگہیں ہیں جو یہوواہ کی خدمت کے لئے مخصوص ہیں۔ یہ عمارتیں سادہ اور صافستھری ہوتی ہیں۔ اِس کے علاوہ، یہ عمارتیں خوب دیکھبھال کی وجہ سے دُنیا کی عمارتوں سے منفرد نظر آتی ہیں۔ خدا کی خدمت کے لئے استعمال کی جانے والی اِن عمارتوں کا دَورہ کرنے والے لوگوں کو یہوواہ کا پرستار ہونا چاہئے اور اُس کی مرضی پوری کرنی چاہئے۔
مسیحیوں کے طور پر ہم ”خدا کے خادموں کی طرح ہر بات سے اپنی خوبی ظاہر“ کرتے ہیں۔ اِس میں ہمارے لباس کا حیادار اور بناؤسنگھار کا مناسب ہونا بھی شامل ہے۔ (۲-کر ۶:۳، ۴) اِس کے علاوہ، ہم سے مناسب آدابواطوار کا تقاضا کِیا جاتا ہے۔ ہر وقت ہمارا لباس یہوواہ خدا کے خادموں کے شایانِشان ہونا چاہئے۔ خاص طور پر دُنیابھر میں یہوواہ کی خدمت کے لئے استعمال کی جانے والی عمارتوں کا دَورہ کرتے وقت اِس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل میں خدمتگزاری کے دوران اور مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہوتے وقت جسمانی صفائی، حیادار لباس اور مناسب بناؤسنگھار پر توجہ دلائی گئی ہے۔ اِس کتاب کے صفحہ ۱۳۸ پیراگراف ۳ میں بتایا گیا ہے کہ ”یاد رکھیں کہ بیتایل کا مطلب ’خدا کا گھر ہے‘ اس لئے ہمارے لباس، بناؤسنگھار اور چالچلن کو بالکل ویسا ہی ہونا چاہئے جس کا تقاضا پرستش کے لئے کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہوتے وقت کِیا جاتا ہے۔“ مقامی علاقے اور دُوردراز سے آنے والے مبشروں کو بیتایل کا دَورہ کرتے وقت اِسی اعلیٰ معیار کی پابندی کرنی چاہئے۔ اِس طرح مبشر خدا کے گھر کے لئے قدردانی اور احترام دکھا رہے ہوں گے۔—زبور ۲۹:۲۔
ہمارے لباس کو ہماری شناخت ”خدا پرستی کا اقرار کرنے“ والوں کے طور پر کرانی چاہئے۔ (۱-تیم ۲:۱۰) ہمارا مناسب لباس اور بناؤسنگھار یہوواہ کی سچی پرستش کی بابت دوسروں کے نظریے پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ تاہم، اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ یہوواہ کی خدمت کے لئے استعمال کی جانی والی عمارتوں کا دَورہ کرتے وقت بعض بہنبھائی اپنے لباس کے سلسلے میں لاپرواہی دکھاتے ہیں۔ دراصل وہ ایسا لباس پہن لیتے ہیں جو نہ تو حیادار ہوتا ہے اور نہ ہی خدا کے خادموں کی نمائندگی کرتا ہے۔ مسیحیوں کے لئے ایسا لباس کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہے۔ مسیحی زندگی میں دیگر معاملات کی طرح ہم اپنے لباس کے معاملے میں بھی خدا کو جلال دینے کے لئے وہی اعلیٰ معیار برقرار رکھنا چاہتے ہیں جو خدا کے لوگوں کو دُنیا سے فرق ظاہر کرتا ہے۔—روم ۱۲:۲؛ ۱-کر ۱۰:۳۱۔
لہٰذا، جب ہم چھٹیاں گزارنے کے لئے کہیں جاتے ہیں اور اِس دوران ہمیں سوسائٹی کے استعمال میں آنے والی مختلف عمارتوں کا دَورہ کرنے کا موقع ملتا ہے تو اس سلسلے میں ہم خود سے پوچھ سکتے ہیں: ’کیا میرے لباس اور بناؤسنگھار سے اُس جگہ کے لئے احترام ظاہر ہوگا جس کا مَیں دَورہ کرنے کے لئے جا رہا ہوں؟ کیا یہ واقعی اُس خدا کی عکاسی کرتا ہے جس کی مَیں عبادت کرتا ہوں؟ کیا میری وضعقطع دوسروں کے لئے انتشارِخیال یا ٹھوکر کا باعث تو نہیں ہوگی؟‘ پس، دُعا ہے کہ ہم اپنے لباس اور بناؤسنگھار سے ”ہر بات میں . . . مُنجی خدا کی تعلیم کو رونق“ بخشتے رہیں!—طط ۲:۱۰۔