اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جون: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو مینارِنگہبانی اور جاگو! کے نئے شمارے حاصل کرتے ہی بہنبھائیوں میں تقسیم کر دینے چاہئیں۔ اِس طرح مبشروں کو میدانی خدمت میں رسالے پیش کرنے سے پہلے اپنی ذاتی کاپی کو پڑھنے اور مواد سے واقف ہونے کا موقع مل جائے گا۔
▪ صدارتی نگہبان کی طرف سے نامزد کسی بھائی کو دسمبر، جنوری اور فروری کے مہینوں کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ لیکن ہر مرتبہ جانچپڑتال کے لئے ایک ہی بھائی کو استعمال نہیں کِیا جانا چاہئے۔ جب جانچپڑتال مکمل ہو جاتی ہے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اِس کا اعلان کریں۔—انسٹرکشنز فار کانگریگیشن اکاؤنٹنگ (S-27) کو دیکھیں۔
▪ سن ۲۰۰۸ کے ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع ”خدا کی رُوح سے ہدایت پائیں“ ہوگا۔ اِس سال بھی پاکستان میں دو ڈسٹرکٹ کنونشنز منعقد ہوں گے جن کی تاریخیں یہ ہیں: کراچی میں ڈسٹرکٹ کنونشن نومبر ۷-۹، ۲۰۰۸ کو منعقد ہوگا۔ لاہور میں ڈسٹرکٹ کنونشن نومبر ۱۴-۱۶، ۲۰۰۸ کو منعقد ہوگا۔ اگر آپ کو تینوں دن پر حاضر ہونے کے لئے اپنی ملازمت سے چھٹی لینے کی ضرورت ہے تو جلدازجلد اِس کی درخواست دے دیں۔
▪ سیکرٹریوں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ جن مبشروں نے ۲۰۰۸ کے خدمتی سال میں ستمبر سے لیکر فروری تک کے مہینوں کی رپورٹ نہیں ڈالی وہ اُسے لیکر کلیسیا کی مارچ کی رپورٹ میں شامل کر دیں۔