یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏08 ص.‏ 1
  • شکرگزاری کے ساتھ مسیح کے فدیے کی یادگار منائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • شکرگزاری کے ساتھ مسیح کے فدیے کی یادگار منائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏یہی کِیا کرو“‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ۵ اپریل کو منائی جائے گی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • فدیے کے لئے شکرگزار ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ‏”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • دُنیابھر میں یسوع کی موت کی یادگاری کے دعوت‌ناموں کی تقسیم
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 2/‏08 ص.‏ 1

شکرگزاری کے ساتھ مسیح کے فدیے کی یادگار منائیں

۱، ۲.‏ ہمارے پاس شکرگزاری کے ساتھ فدیے کی یادگار کو منانے کی کونسی وجوہات ہیں؟‏

۱ یسوع کے حکم کے مطابق پوری دُنیا میں تمام مسیحی مارچ ۲۲، ۲۰۰۸ بروز ہفتہ غروبِ‌آفتاب کے بعد اُس کی موت کی یادگار منانے کے لئے جمع ہوں گے۔ (‏لو ۲۲:‏۱۹؛‏ ۱-‏کر ۱۱:‏۲۳-‏۲۶‏)‏ ایسا کرنے سے ہم آج سے ۱،۹۷۵ سال پہلے ہماری خاطر جو کچھ کِیا گیا اُس کے لئے اپنی دلی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ یسوع نے کامل راستی برقرار رکھتے ہوئے سولی پر اذیت‌ناک موت کے ذریعے اپنے باپ یہوواہ کے نام کو جلال دینے سے اُس کے ملامت کرنے والے شیطان کو جواب فراہم کِیا۔—‏ایو ۱:‏۱۱؛‏ امثا ۲۷:‏۱۱‏۔‏

۲ یسوع کے بہائے گئے خون نے نئے عہد کی بنیاد ڈالی۔ اِس عہد نے ناکامل انسانوں کا خدا کے بیٹے بننا اور یسوع مسیح کے ساتھ آسمانی بادشاہت کی اُمید میں شریک ہونا ممکن بنا دیا۔ (‏یرم ۳۱:‏۳۱-‏۳۴؛‏ مر ۱۴:‏۲۴‏)‏ اِس کے علاوہ، یسوع مسیح نے نیکدیمس کو بتایا تھا کہ خدا نے انسانوں کے لئے اپنی گہری محبت ظاہر کرنے کے لئے اپنے پیارے بیٹے کو قربان کر دیا۔—‏یوح ۳:‏۱۶‏۔‏

۳.‏ میموریل پر حاضر ہونے والے لوگ کیسے فائدہ اُٹھائینگے؟‏

۳ دوسروں کو دعوت دیں:‏ اِس سال کی جنوری کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ اپنے واقف‌کاروں کی فہرست بنائیں اور اُنہیں ذاتی طور پر دعوت‌نامہ دیں۔ کیا آپ نے اپنی فہرست میں شامل لوگوں کو دعوت دینا شروع کر دی ہے؟ کیا آپ لوگوں کو میموریل کے دعوت‌نامے دینے کے لئے یکم مارچ سے شروع ہونے والی مہم میں بھرپور حصہ لینے کے لئے انتظامات کر رہے ہیں؟ اِس تقریب پر حاضر ہونے والے لوگ پاک کلام سے جو معلومات حاصل کریں گے وہ فدیے پر اُن کے ایمان کو بڑھائے گی اور اِس طرح وہ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔—‏روم ۱۰:‏۱۷‏۔‏

۴.‏ ہمیں میموریل پر وقت سے پہلے کیوں آنا چاہئے؟‏

۴ اِس خاص دعوت‌نامے کو قبول کرنے والوں کا استقبال کرنے کے لئے اگر ممکن ہو تو وقت سے پہلے آنے کا منصوبہ بنائیں۔ چونکہ میموریل پر عموماً بڑی تعداد میں لوگ حاضر ہوتے ہیں اِس لئے نئے اشخاص کے علاوہ اجلاسوں پر کبھی‌کبھار آنے والے لوگوں پر خاص توجہ دینا بھی ضروری ہے۔‏

۵.‏ آپ اپنے دل کو اِس تقریب کیلئے کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

۵ اپنے دلوں کو تیار کریں:‏ کتابچہ روزبروز کتابِ‌مقدس کی تحقیق کرنا—‏۲۰۰۸ اور ۲۰۰۸ کے کیلنڈر پر مارچ ۱۷ سے شروع ہونے والی میموریل کی خاص بائبل پڑھائی کا شیڈول دیا گیا ہے۔ بائبل میں درج یسوع کی زمینی زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم واقعات پر غور کرنا میموریل کو منانے کے لئے اپنے دلوں کو تیار کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ (‏عز ۷:‏۱۰‏)‏ نیز، اِن بیانات پر دُعائیہ غوروخوض کرنا فدیہ فراہم کرنے کے لئے خدا اور اُس کے بیٹے کی محبت کے لئے آپ کی دلی قدردانی کو بڑھائے گا۔—‏زبور ۱۴۳:‏۵‏۔‏

۶.‏ فدیے کے لئے شکرگزاری کو بڑھانا ہمیں کیسے فائدہ پہنچائے گا؟‏

۶ دُعا ہے کہ جیسے جیسے میموریل نزدیک آتا ہے ہم خود کو اور دوسروں کو اِس اہم تقریب کے لئے تیار کریں۔ شکرگزاری کے ساتھ مسیح کے فدیے کی یادگار کو منانا خدا اور اُس کے بیٹے کے ساتھ ہمارے رشتے کو مضبوط کرے گا۔ (‏۲-‏کر ۵:‏۱۴، ۱۵‏)‏ اِس سے ہمیں خدا اور اُس کے بیٹے کی نقل کرتے ہوئے دوسروں کے لئے بے‌غرض محبت ظاہر کرنے کی تحریک ملے گی۔—‏۱-‏یوح ۴:‏۱۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں