خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از فروری ۱۱
گیت ۱۶۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جنوری-مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: کیا آپ زیادہ ضرورت والے علاقے میں خدمت کر سکتے ہیں؟ مینارِنگہبانی جولائی ۱۵، ۲۰۰۳، صفحہ ۲۰ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جہیوواز وِل کتاب کے صفحہ ۱۱۱ پیراگراف ۱ سے لیکر صفحہ ۱۱۲ پیراگراف ۱ تک تبصرے شامل کریں۔ ایسے بہنبھائیوں کا مختصر انٹرویو لیں جو زیادہ ضرورت والے علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اُنہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اُنہوں نے کیسے اِن پر قابو پایا؟ اِس کے بدلے میں اُنہیں کونسی برکات حاصل ہوئی ہیں؟
۲۰ منٹ: نئے مبشروں کو ترقی کرنے میں مدد دیں۔ تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور مینارِنگہبانی دسمبر ۱، ۲۰۰۵ صفحہ ۳۱ پر مطالعے کے لئے دئے گئے سوالوں کو استعمال کرتے ہوئے اِس حصے پر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ پیراگراف ۱۸ پر بات کرنے کے بعد ایک مظاہرہ میں دکھائیں کہ ایک نئے کو مبشر ایک تجربہکار مبشر کے ساتھ منادی کرتے ہوئے صاحبِخانہ کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئے مبشر کا جواب مؤثر نہ ہونے کی وجہ سے صاحبِخانہ باتچیت بند کر دیتا ہے۔ تجربہکار مبشر اگلے دروازے پر جانے سے پہلے نئے مبشر کو اُس کی کوشش کے لئے شاباش دیتے ہوئے مستقبل میں امکانی قاطعِگفتگو (جب کوئی ہماری بات کاٹ دیتا ہے) سے نپٹنے کے لئے ریزننگ بُک کو استعمال کرنے کے بارے میں بتاتا ہے۔
گیت ۱۶۹
ہفتہ شروع از فروری ۱۸
گیت ۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”یہوواہ کے گواہوں کے مضبوط ایمان کا ثبوت!“a اِس حصے کو خدمتی نگہبان پیش کرے گا۔ باتچیت کے آخر میں پچھلے خدمتی سال کے دوران کلیسیا کی ترقی کی بابت بتائیں۔
گیت ۱۴
ہفتہ شروع از فروری ۲۵
گیت ۲۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو فروری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ خاندان کے افراد یا پڑوسیوں کو میموریل کا دعوتنامہ دینے کا مظاہرہ کرائیں۔
۲۰ منٹ: ”شکرگزاری کے ساتھ مسیح کے فدیے کی یادگار منائیں۔“b اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
۱۵ منٹ: حالیہ رسالوں کو پیش کرنے کی تیاری کریں۔ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ جنوری-مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کا مختصر جائزہ لینے کے بعد سامعین سے پوچھیں کہ کونسے مضامین منادی میں لوگوں کی دلچسپی کے حامل ہو سکتے ہیں اور کیوں۔ سامعین کو اِن مضامین میں سے اُن خاص نکات کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں جنہیں وہ خدمتگزاری میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ منادی میں باتچیت شروع کرنے کے لئے کونسا سوال پوچھا جا سکتا ہے؟ اِس کے بعد مضمون میں درج کونسا صحیفہ پڑھا جا سکتا ہے؟ اِن تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے جنوری-مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۳۳
ہفتہ شروع از مارچ ۳
گیت ۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ بکس ”میموریل کیلئے یاددہانیاں“ کے اہم نکات کی دُہرائی کریں۔
۲۰ منٹ: کیا آپ مارچ میں بائبل مطالعہ شروع کرا سکتے ہیں؟ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ مارچ کے مہینے میں ہم پاک صحائف کی تعلیم کتاب کو بائبل مطالعے شروع کرانے کی غرض سے پیش کریں گے۔ کتاب کے خاص پہلوؤں کو نمایاں کریں۔ اِس کتاب کے بارے میں باتچیت کرتے ہوئے بتائیں کہ جن لوگوں نے میموریل کے دعوتناموں کی تقسیم کے دوران دلچسپی دکھائی تھی اُن کے ساتھ واپسی ملاقات کرتے وقت ہم اِسے کیسے پیش کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، جنہیں آپ رسالے پیش کرتے ہیں اُن کے ساتھ دوبارہ ملاقات کرتے وقت یا مارچ ۲۲ کے بعد گھرباگھر کی منادی کے دوران اِس کتاب کو پیش کر سکتے ہیں۔ (جون ۲۰۰۷، ص. ۳-۶ اور اگست ۲۰۰۷، ص. ۳ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کو دیکھیں۔) ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: سوالوں کے جواب دیتے وقت بائبل استعمال کریں۔ فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے کے صفحہ ۲۵-۲۹ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ ایک مختصر مظاہرہ کرائیں جس میں مبشر علاقے میں عام طور پر پوچھے جانے والے کسی سوال کا جواب دینے کے لئے بائبل استعمال کرتا ہے۔
گیت ۴۱
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔