یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏08 ص.‏ 7
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 1/‏08 ص.‏ 7

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ فروری:‏ کتاب خاندانی خوشی کا راز۔‏ مارچ:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ اپریل:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔‏

▪ مارچ کے مہینے میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہوں گے اِس لئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے نہایت موزوں ہوگا۔‏

▪ فروری سے شروع کرکے مارچ ۲ تک سرکٹ اوورسیئرز کی نئی عوامی تقریر کا عنوان یہ ہوگا، ”‏آپ مصیبت کے وقت کہاں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں؟“‏

▪ کلیسیاؤں کو اِس سال مارچ ۲۲ بروز ہفتہ غروبِ‌آفتاب کے بعد منعقد ہونے والی یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کی تقریب کے لئے مناسب انتظامات کر لینے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر جلدی شروع کی جا سکتی ہے توبھی اِس تقریب کی علامات یعنی روٹی اور مے کو سورج غروب ہونے کے بعد پیش کِیا جانا چاہئے۔ اپنے علاقے میں سورج غروب ہونے کا صحیح وقت معلوم کرنے کے لئے محکمہِ‌موسمیات سے رابطہ کریں۔ ہر کلیسیا کو میموریل کی تقریب منعقد کرنے کے لئے الگ جگہ کا بندوبست کرنا چاہئے۔ تاہم، ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ جہاں کئی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہیں تو وہ اِس شام کے لئے کسی دوسری جگہ کا بندوبست کر سکتی ہیں۔ لیکن اگر مختلف کلیسیائیں میموریل کے لئے ایک ہی کنگڈم‌ہال استعمال کرتی ہیں تو پروگرام کے درمیان کم‌ازکم ۴۰ منٹ کا وقفہ ہونا چاہئے تاکہ سب لوگ اِس تقریب کے بعد ایک دوسرے کی رفاقت سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔ لوگوں کو لانے اور لیجانے کے علاوہ، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ بزرگوں کی جماعت کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ مقامی طور پر کونسے انتظامات بہتر رہیں گے۔‏

▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اُن کے پاس کلیسیا کے تمام ریگولر پائنیرز کی تقرری کے خط (‎S-202‎) موجود ہیں۔ اگر ایسا نہیں تو برائے‌مہربانی اِس کی بابت ٹرانسلیشن آفس کو لکھیں۔‏

▪ ہم جولائی ۲۸، ۲۰۰۸ کے ہفتے سے کلیسیائی کتابی مطالعے میں کتاب سچے خدا کی عبادت کریں کا مطالعہ شروع کریں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں