ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
قانون اور صحت کی نگہداشت کے ماہرین طبّی مریضوں کے اخلاقی نظریات اور حقوق پر اضافی توجہ دے رہے ہیں۔ اس سے نئے علاجمعالجے اور طریقۂکار کو فروغ ملا ہے جس سے یہوواہ کے گواہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ (اعما ۱۵:۲۸، ۲۹) ویڈیو ٹرانسفیوژن-آلٹرنیٹو ہیلتھ کیئر—میٹنگ پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس اسی بات پر توجہ مرتکز کراتی ہے۔ اسے دیکھیں اور اسکے بعد جوکچھ آپ نے دیکھا ہے اسکا اعادہ کریں—نوٹ: ویڈیو میں مختصر سرجری کے مناظر شامل ہونے کی وجہ سے والدین کو چھوٹے بچوں کیساتھ ویڈیو دیکھنے کے سلسلے میں بصیرت سے کام لینا چاہئے۔
(۱) کیوں طبّی ماہرین انتقالِخون کے بارے میں پھر سے سوچنے لگے ہیں؟ (۲) خون کے بغیر کی جانے والی پیچیدہ سرجریوں کی تین مثالیں دیں۔ (۳) دُنیابھر میں کتنے فزیشنز اور سرجنز نے انتقالِخون کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے کیلئے رضامندی کا اظہار کِیا ہے؟ وہ ایسا کرنے کیلئے کیوں تیار ہیں؟ (۴) خون کے استعمال کی بابت ہسپتال کے حالیہ جائزوں نے کیا ظاہر کِیا ہے؟ (۵) انتقالِخون کیساتھ کونسے طبّی خطرات وابستہ ہیں؟ (۶) انتقالِخون کے متبادلات کے فوائد کے متعلق ماہرین کس نتیجے پر پہنچے ہیں؟ (۷) انیمیا کے اسباب کیا ہیں؟ انسانی جسم کس حد تک اسکی برداشت کر سکتا ہے؟ اسکے ازالہ کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ (۸) کیسے سُرخ خلیے کی پیداوار کو مریض کے جسم میں تحریک دی جا سکتی ہے؟ (۹) سرجری کے دوران خون کے نقصان کو کم کرنے کیلئے کونسی تکنیکیں استعمال کی جا رہی ہیں؟ (۱۰) کیا انتقالِخون کے متبادلات نوعمر بچوں یا زندگی کیلئے خطرناک ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے والے لوگوں میں کارگر ہیں؟ (۱۱) اچھی طبّی نگہداشت کے بنیادی اخلاقی اصولوں میں سے ایک کیا ہے؟ (۱۲) مسیحیوں کیلئے بغیر خون کے علاج کے پیشگی انتخابات کیوں اہم ہیں؟ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟
ویڈیو میں نمایاں کئے جانے والے بعض علاج قبول کرنا ہر ایک کے بائبل سے تربیتیافتہ ضمیر کے مطابق ذاتی فیصلہ ہے۔ کیا آپ نے اس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کیلئے انتقالِخون کے کونسے متبادلات قبول کرنے کیلئے تیار ہیں؟ جن گواہوں کے خاندان گواہ نہیں ہیں انہیں بھی اپنے فیصلوں سے اچھی طرح آگاہ کریں اور ان سے استدلال کریں۔—مینارِنگہبانی کے شماروں میں ”سوالات از قارئین“ جون ۱۵ اور اکتوبر ۱۵، ۲۰۰۰ دیکھیں۔