خدمتگزاری میں اپنے وقت کا دانشمندانہ استعمال کریں
۱ بِلاشُبہ ہمیں اپنی خدمتگزاری میں بہت کچھ انجام دینا ہے اور ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ (یوح ۴:۳۵؛ ۱-کر ۷:۲۹) خود کو کام کے لئے اچھی طرح منظم کرنے اور پہلے سے منصوبہسازی کرنے سے ہم خدمتگزاری کے لئے مقررکردہ وقت کا دانشمندانہ استعمال کر سکتے ہیں۔
۲ تیار رہیں: میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاس پر جانے سے پہلے اپنے بیگ میں منادی کے لئے درکار لٹریچر رکھ لیں اور اِسے پیش کرنے کی اچھی تیاری بھی کر لیں۔ جب اجلاس دُعا کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے تو اِس کے فوراً بعد منادی کے لئے دئے گئے علاقے کی طرف روانہ ہو جائیں۔ یوں آپ اور آپ کے ساتھ منادی کرنے والے میدانی خدمت کے لئے دستیاب وقت کو دانشمندی سے استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔
۳ اگر آپ کو میدانی خدمت کیلئے منعقد کئے جانے والے اجلاس کی پیشوائی کرنے کیلئے کہا جاتا ہے تو اِسے وقت پر شروع کریں۔ اجلاس کو مختصر رکھیں اور دس پندرہ منٹ سے زیادہ وقت نہ لیں۔گروپ کو منادی کیلئے بھیجنے سے پہلے اِس بات کا یقین کر لیں کہ کون کس کے ساتھ اور کہاں کام کرے گا۔
۴ خدمتگزاری کے دوران: جب میدانی خدمت کے لئے منعقد کِیا جانے والا اجلاس ختم ہو جاتا ہے تو وقت ضائع کئے بغیر فوراً اپنے تفویضکردہ علاقے میں پہنچنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ جلدی منادی ختم کرکے واپس جانا چاہتے ہیں تو اپنی گاڑی میں سفر کرنے والے دوسرے بہنبھائیوں کو اِس کی بابت پہلے ہی سے آگاہ کر دیں تاکہ وہ اپنے لئے بندوبست بنا لیں۔ جب آپ گروپ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو دوسروں کے لئے پاسولحاظ دکھاتے ہوئے وقت پر کام ختم کریں تاکہ بہنبھائیوں کو بِلاوجہ آپ کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ اِس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اگر کوئی شخص محض بحث کرنے والا ہے تو موقعشناسی سے گفتگو کو ختم کرنے کی کوشش کریں یا کسی اَور وقت پر باتچیت کرنے کا بندوبست بنائیں۔—متی ۱۰:۱۱۔
۵ نئے علاقے میں منادی شروع کرنے سے پہلے اچھا ہوگا کہ جس علاقے میں آپ منادی کر رہے تھے وہاں ملنے والی واپسی ملاقاتیں بھی ساتھ ہی کر لیں۔ اِس طرح آپ واپسی ملاقاتیں کرنے کے سلسلے میں غیرضروری سفر سے بھی بچ جائیں گے۔ نیز، واپسی ملاقات پر جانے سے پہلے ٹیلیفون کے ذریعے اِس بات کا یقین کر لیں کہ آیا وہ شخص گھر پر موجود ہے۔ (امثا ۲۱:۵) اگر آپ سمجھتے ہیں کہ واپسی ملاقات پر باتچیت زیادہ لمبی ہو سکتی ہے تو باقی گروپ کے لئے قریبی علاقے میں منادی یا واپسی ملاقاتیں کرنے کا بندوبست بنائیں۔
۶ ہم روحانی فصل کی کٹائی کے وقت میں رہ رہے ہیں۔ (متی ۹:۳۷، ۳۸) بہت جلد یہ کام ختم ہو جائے گا۔ اس لئے ہماری یہ خواہش ہونی چاہئے کہ ہم خدمتگزاری میں اپنے وقت کا دانشمندانہ استعمال کریں۔