شکستہدلوں کو تسلی دیں
۱ انسانی تاریخ میں اِس سے پہلے کبھی لوگوں کو اتنی تسلی کی ضرورت نہیں پڑی جتنی آج ہے۔ اِس لئے اپنے بادشاہ یسوع مسیح کی پیروی کرتے ہوئے ہم بھی ”شکستہدلوں کو تسلی“ دیتے ہیں۔—یسع ۶۱:۱۔
۲ تسلی دینے کا طریقہ: لوگوں کو تسلی دینے کے لئے ہماری خدمتگزاری کو مناسب اور حوصلہافزا پیشکش پر مبنی ہونا چاہئے۔ جب ہم منادی کے دوران دُنیا کی بُری حالتوں اور جھوٹے عقائد کے بارے میں کم سے کم باتچیت کرتے ہیں تو ہمارے پاس صحیفائی سچائیوں اور خدا کے تسلیبخش وعدوں کے بارے میں بتانے کا زیادہ موقع ہوتا ہے۔ مگر اِس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں ہرمجدون کے بارے میں باتچیت نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ ہمارے کام میں ”[یہوواہ] کے سالِمقبول کا اور اپنے خدا کے اِنتقام کے روز کا اشتہار“ دینا اور ’شریر کو اُس کی بُری روش سے آگاہ کرنا‘ شامل ہے۔ تاہم، جب ہم ہرمجدون کی بابت آگاہی دیتے اور اِس سے واقع ہونے والی تباہی کے بارے میں بتاتے ہیں تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے کو کم اہمیت دے رہے ہوتے ہیں۔—یسع ۶۱:۲؛ حز ۳:۱۸؛ متی ۲۴:۱۴۔
۳ گھرباگھر کی منادی کے دوران: ہمیں اکثر ایسے لوگ ملتے ہیں جو بیماری، کسی عزیز کی موت، ناانصافی یا معاشی مشکلات کی وجہ سے شکستہدل یا غمگین ہوتے ہیں۔ یسوع مسیح کے پیروکاروں کے طور پر ہم بھی منادی کے دوران ملنے والے لوگوں پر ”ترس“ کھاتے ہوئے اُن کے لئے ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔ (لو ۷:۱۳؛ روم ۱۲:۱۵) اگرچہ ہم اُس شخص کے مسئلے سے متعلق ایک یا دو صحیفے پڑھیں گے توبھی ہمیں ”سننے میں تیز“ ہونا چاہئے تاکہ ہم اُس شخص کو بھی اپنے احساسات کے بارے میں بیان کرنے کا موقع دے سکیں۔ (یعقو ۱:۱۹) چنانچہ اُس کی بات سننے کے بعد ہم اُسے بہتر طور پر تسلی دینے کے قابل ہوں گے۔
۴ ہم باتچیت کے دوران موقعشناسی سے یوں کہہ سکتے ہیں، ”مَیں آپ کو بائبل میں سے چند حوصلہافزا باتیں بتانا چاہتا ہوں۔“ کسی شخص کے غلط نظریات کی تردید کرتے وقت ہمیں سمجھداری سے کام لینا چاہئے۔ کیونکہ ہمارا مقصد اُسے بائبل میں سے تسلی اور حوصلہافزائی فراہم کرنا ہے۔ اِس سلسلے میں آپ کتاب ریزننگ فرام دی سکرپچرز کے صفحہ ۱۱۷-۱۲۱ پر ”حوصلہافزائی“ کے تحت دئے گئے مضمون سے مدد لے سکتے ہیں۔ یا آپ صاحبِخانہ کو اشتہار افسردہ دلوں کے لئے تسلی دے سکتے اور اِس میں دئے گئے حوصلہافزا مواد پر باتچیت کر سکتے ہیں۔
۵ دوسروں کو تسلی دینے کے مواقع کی تلاش میں رہیں: کیا آپ اپنے پڑوس میں، ملازمت کی جگہ پر، سکول میں، یا خاندان میں کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جسے تسلی کی ضرورت ہے؟ ایسے لوگوں کو بائبل سے تسلی فراہم کرنے کے لئے کیوں نا اُن کے گھر جانے کا بندوبست بنائیں؟ نیز، یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اُنہیں تسلی کی ضرورت کیوں ہے۔ یوں آپ اُن کی صورتحال کے مطابق تسلی دینے کے لئے تیار ہوں گے۔ بعض بہنبھائیوں نے خط یا فون کے ذریعے لوگوں کو تسلی فراہم کی ہے۔ پڑوسی کے لئے سچی محبت ہمیں ہمدردی ظاہر کرنے اور اُنہیں بائبل سے تسلی دینے کے قابل بنائے گی۔—لو ۱۰:۲۵-۳۷۔
۶ جیہاں، ہمیں شکستہدل لوگوں کو تسلی دینے، اُن کی دلجمعی کرنے اور اُنہیں ایک روشن مستقبل کی اُمید دینے کا کام سونپا گیا ہے۔ آج دُنیابھر میں لوگوں کو اِسی تسلی کی ضرورت ہے۔ خوشی سے اُن برکات کی بابت باتچیت کرنے سے جن کا خدا نے وعدہ فرمایا ہے، خلوصدل لوگوں کو تسلی اور اُمید حاصل ہوگی۔ پس، دُعا ہے کہ ہم ہمیشہ شکستہدلوں کو تسلی دینے کی اہمیت کو یاد رکھیں۔