رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی دسمبر ۱
”آپ اِس سوال کا کیا جواب دیں گے؟ [سرِورق پر دئے گئے سوال کو پڑھیں۔] خدا کا مقصد تمام انسانوں کو متحد کرنا ہے۔ [زبور ۴۶:۸، ۹ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل انسانوں کو متحد کرنے کے بارے میں کیا کہتی ہے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آپ کے خیال میں والدین ایسی مشورت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں جو اُن کے لئے واقعی مددگار ثابت ہوگی؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل میں ۲-تیمتھیس ۳:۱۶ میں کیا وعدہ کِیا گیا ہے۔ [پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بچوں کی عمدہ پرورش کرنے کے سلسلے میں بائبل والدین کو کس قدر عملی مدد فراہم کر سکتی ہے۔“
مینارِنگہبانی جنوری-مارچ
”بہتیرے لوگ خدا کی بادشاہت کے آنے کے لئے دُعا کرتے ہیں۔ مثال کے طور، اُس مشہور دُعا پر غور کریں جو یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو سکھائی تھی۔ [متی ۶:۹، ۱۰ کو پڑھیں۔] کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ بادشاہت کیا ہے اور یہ کب آئے گی؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل بادشاہت کی بابت کیا کہتی ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”آپ کے خیال میں کیا ہمارے وفات پا جانے والے عزیز دوبارہ زندہ ہوں گے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل بیان کرتی ہے کہ موت سے چھٹکارا ممکن ہے۔ [زبور ۶۸:۲۰ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہمیں موت کو زندگی کا مکمل خاتمہ سمجھ کر خوفزدہ کیوں نہیں ہونا چاہئے۔“