حاجتمندوں کے لئے تسلی
[بکس]
حاجتمندوں کے لئے تسلی
بہتیروں نے اظہارِخیال کِیا ہے کہ کیسے مینارِنگہبانی اور جاگو! کے بعض مضامین نے یہوؔواہ کیساتھ اُنکے ذاتی رشتے کو مضبوط کِیا ہے۔ ایک خاتون نے کہا: ”اس مضمون کو پڑھنے کے بعد، مَیں نے محسوس کِیا کہ یہوؔواہ اپنی تمام قدرت اور شانوشوکت کیساتھ میرے پاس موجود تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ ایک حقیقی شخص ہے۔“ ایک اَور خط نے بیان کِیا: ”یہوؔواہ کی بابت ہمارے نظریے کے سلسلے میں ہمارے دلودماغ اس ڈرامائی حد تک بدل گئے ہیں کہ ہم پہلے جیسے شخص نہیں رہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی نے ہمارے چشمے صاف کر دئیے ہوں، اور اب ہم ہر چیز صافشفاف دیکھ سکتے ہیں۔“
بعض یہ کہنے کیلئے خط لکھتے ہیں کہ کیسے رسالوں نے مخصوص مسائل اور چیلنجوں کو نپٹانے میں اُنکی مدد کی، یوں اُنہیں اُن میں یہوؔواہ کی ذاتی دلچسپی کا یقین دلایا۔ ایک پڑھنے والی اسے یوں بیان کرتی ہے: ”ہم پر یہ بات ظاہر کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر آپکا شکریہ کہ یہوؔواہ کسقدر اپنے لوگوں کی پرواہ اور محبت کرتا ہے۔“ جاؔپان کی ایک خاتون نے جو موت کے باعث اپنا بچہ کھو چکی تھی اس موضوع پر جاگو! کے مضامین کی بابت یہ کہا: ”صفحات سے خدا کے رحم کی شدت نمایاں تھی، اور مَیں بےانتہا روئی۔ مَیں نے ان مضامین کو ایسی جگہ رکھا ہے جہاں سے مَیں انہیں فوراً پڑھ سکتی ہوں جب بھی مَیں مایوس اور تنہا محسوس کروں۔“ ایک اَور غمزدہ خاتون نے لکھا: ”مینارِنگہبانی اور جاگو! کے مضامین اور ”جب آپکا کوئی عزیز مر جاتا ہے“ بروشر (انگریزی) نے مجھے وہ قوت بخشی ہے جو اپنے غم کے اوقات کو برداشت کرنے کیلئے مجھے درکار تھی۔“
پاک صحائف تسلی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ (رومیوں ۱۵:۴) مینارِنگہبانی اپنے اختیار کے طور پر بائبل سے وابستہ ہے، اور اسکا ساتھی رسالہ جاگو! بھی ایسے ہی ہے۔ اس وجہ سے، یہ جریدے اپنے قارئین کیلئے تسلی اور حوصلہافزائی کا باعث ثابت ہوئے ہیں۔