ہمارے زمانے میں مُنادی کی عظیمترین مہم!
یہوواہ کے گواہ ۱۰۰ سال سے زائد عرصہ سے لوگوں کو خوشخبری سنا رہے ہیں۔ (۱-کر ۹:۲۳) ہم مُنادی کی اِس عظیمترین مہم میں حصہ لیتے ہوئے ۲۳۰ سے زائد ممالک میں سینکڑوں زبانوں میں خوشخبری کا پیغام سناتے ہیں۔ (متی ۲۴:۱۴) مگر یہ کام ضروری کیوں ہے؟ نیز، اِسے پوری دُنیا میں کیسے انجام دیا جا رہا ہے؟
ویڈیو جیہوواز وٹنسز—آرگنائزڈ ٹو شیئر دی گُڈ نیوز اِن سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہمارے عالمگیر کام کے بہت سے پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہے۔ جب آپ اِسے دیکھتے ہیں تو درجذیل سوالات پر غور کریں: (۱) ہمارے کام کو کیسے منظم کِیا گیا ہے؟ (۲) رائٹنگ، ٹرانسلیشن، آرٹ، اور آڈیو/ویڈیو سروسز کے شعبے خوشخبری کو پھیلانے میں کیسے مدد دیتے ہیں؟ (۳) ہمارے لٹریچر کی وسیع پیمانے پر چھپائی اور تقسیم کا کیا مقصد ہے؟ (یوحنا ۱۷:۳) (۴) ایک سال میں کتنی مطبوعات شائع کی جاتی ہیں؟ (۵) ہماری بائبل پر مبنی مطبوعات نے کونسا مقصد انجام دیا ہے؟ (عبر ۴:۱۲) (۶) نابینا اور بہرے لوگوں کو بائبل کی تعلیم دینے کے لئے کیا کِیا گیا ہے؟ (۷) ہمارے کام کے اخراجات کیسے پورے کئے جاتے ہیں؟ (۸) ہم ہاسپٹل انفارمیشن سروسز (علاجمعالجے کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنے والے شعبے)، سروسز ڈیپارٹمنٹ (مُنادی کے کام کی دیکھبھال کرنے والے شعبے) اور کنونشن ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں سے کیسے فائدہ اُٹھاتے ہیں؟ (۹) یہوواہ کے گواہ کے طور پر، اِس ویڈیو نے مندرجہذیل باتوں کے لئے آپ کی قدردانی کو کیسے بڑھایا ہے؟ (الف) خوشخبری کی مُنادی کے لئے یہوواہ خدا کی تنظیم کی کوششوں کے لئے؟ (ب) پوری دُنیا میں ۱۰۰ سے زائد بیتایل خاندانوں کے لئے؟ (ج) نگہبانوں اور مشنریوں کو دی جانے والی تعلیموتربیت کے لئے؟ (د) ہر دن کے آغاز پر بائبل کی آیت پر غوروخوض کرنے اور ہر ہفتے کلیسیائی اجلاسوں کی تیاری کرنے کی اہمیت کے لئے؟ (ہ) مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہونے سے حاصل ہونے والے فوائد کے لئے؟ (و) زمین پر قائم ہونے والے فردوس کے لئے؟ (یسع ۱۱:۹) (ز) ذاتی طور پر کٹائی کے کام میں حصہ لینے کے لئے؟—یوح ۴:۳۵۔
اِس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کے رشتہداروں، واقفکاروں، واپسی ملاقاتوں اور بائبل طالبعلموں نے کونسا مثبت ردِعمل ظاہر کِیا ہے؟ پس یہ ویڈیو دوسروں کو بھی دکھائیں اور اُنہیں خوشخبری کی بابت بتائیں۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰۔